1
حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان میں کرپشن میں کمی، رینکنگ بہتر, پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آگیا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
2
بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں,اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا، کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نیپرا کی جانب سےدرخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی۔
3
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آنے کیلئے ادھر ادھر نہیں دیکھتے بلکہ عوام میں جاتے ہیں۔ہ مختلف شہروں میں مختلف رہنماؤں نے منشور پیش کیا ہے، آج کراچی میں پارٹی منشور پیش کر رہے ہیں، ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں جمہوریت ہماری سیاست ہے، ہم اقتدار میں آنے کے لئے ادھر ادھر نہیں گئے ہم عوام میں جاتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس
3
کوہاٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ انتقال کر گئے۔عصمت اللہ خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے، جن کی وفات حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔عصمت اللہ خان حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار تھے۔
4
عام انتخابات: لاہور کے 90 فیصد پولنگ سٹیشنز حساس قرار،لاہور سے 44 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 4 ہزار403 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے شہر میں 3 ہزار 540 پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 813 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔لاہور میں صرف 50 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں 14 قومی اور 30 صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔
5
الیکشن مہم تیز! شہباز شریف آج لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔صدر ن لیگ آج لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کا دورہ بھی کریں گے، شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج بوھڑ والا چوک ٹاؤن شپ بازار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
6
مسلم لیگ ن آج ہارون آباد میں پاور شو کرے گی، تیاریاں مکمل،قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور مریم نواز گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد کے گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔حلقہ این اے 163 اور پی پی 241 کے امیدواران سمیت دیگر حلقہ جات سے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا۔
7
پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 4لاکھ 78ہزار سے متجاوز،ق 29 جنوری کو مزید 2 ہزار 697 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 914 مرد، 765 خواتین اور 1018 بچے شامل ہیں افغانستان روانگی کے لئے 110 گاڑیوں میں 132 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
8
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پٹرولیم کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔نگران حکومت کا پٹرول اور گیس تلاش کرنے کا مشن جاری ہے جس کیلئے آج ملک میں پٹرولیم کانفرنس منعقد کرائی جائے گی۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کانفرنس کا افتتاح کریں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے، کانفرنس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز اور ریگولیٹرز شرکت کریں گے۔ملک کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کانفرنس میں ایکسپلوریشن کے مواقع پر بریفنگ بھی دی جائے گی
9
لاہور: میٹرو پولیٹن سینما میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ۔، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، سینما کی چھت لکڑی کی ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی،ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، ریسکیو کی 10 سے زائد گاڑیوں اور 40 اٹینڈنٹ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
10
اے سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے شاہ خاور آج انڈونیشیا روانہ ہونگے۔قائم مقام چیئرمین پی سی بی انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، شاہ خاور کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
12
سوڈان: متنازع علاقے میں حریف قبائل میں مسلح تصادم، 54 افراد ہلاک، سوڈان میں متنازع علاقے میں قبائلی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پاکستانی امن مشن کا ایک اہلکار بھی حملوں کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔سوڈان کے متنازع علاقے میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے ہلاکتوں کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے ۔