1
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے سائفر کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کارکنان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے۔کارکنان کی جانب سے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر کہا ’’تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے، کوئی بھی فیصلہ ہو کالعدم قرار دے دیا جائے گا، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔‘‘
2
بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر خواجہ آصف کا ردعمل،بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں کاغذ لہرایا تھا، قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کی جاسکتی، ریاست کے سیکرٹ سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے۔
3
پنجاب: دھند کے سبب موٹر ویز کے مختلف سیکشنز بند، موٹروے ایم3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھندکے باعث بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 3 شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس
4
ایم کیو ایم کارکن کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنما ودیگر کیخلاف درج،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان نے گلبہار تھانے میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرادیا۔ایف آئی آر احمد سلیم صدیقی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔مذکورہ مقدمے میں این اے249سے پی پی امیدوار راؤ عبدالوحید کو نامزد کیا گیا ہے۔


