1
مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا۔ ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے، ہمارے ساتھی ہارون آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ نے سب کو کامیاب کرانا ہے۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہارون آباد پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ جائے گا، یہ جلسہ مجھے پاکستان کی خوش نصیبی کا نقشہ دکھا رہا ہے، میرے دور میں روٹی، نان، گیس اور بجلی سستی تھی، میں یہاں آیا آپ نے نعرے لگائے تو میرا 5 کلو خون بڑھ گیا۔جلسے سے خطاب
2
توشہ خانہ کیس :بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔ احتساب عدالت کا 29جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔دائر درخواست میں عدالت سے استدعا
3
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم معاشی بحران سے پاکستان کو نجات دلانا مشن ہے، پاکستانی عوام کی آمدنی میں اضافہ کر کے دکھاؤں گا۔ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈیرہ کے عوام نے اتنی محبت دی، اس کا کوئی ثانی نہیں، میرا اور ڈیرہ کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آ رہا ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے ڈیرہ سے الیکشن لڑا تھا۔ ان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈ کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ اب تو موسم اچھا ہے اب کہاں جائیں گے؟ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس بار تیروں کی بارش ہو گی۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، آپ میرے لیے محنت کر رہے ہیں، میں آپ کے لیے دن رات محنت کروں گا، میں بہادر بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ڈیرہ میںجلسہ سے خطاب
4
مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف حکومت کا تختہ الٹا تو کرپشن کم تھی، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھ گئی۔ لاہور والو! آپ جانتے ہو میں تو میرٹ کا بندا ہوں، لیپ ٹاپ سکیم ہو، بھرتیوں کا معاملہ ہو میں میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کرتا، پہلی مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا تو لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم شہبازشریف کا این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب
5
عام انتخابات: مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان،ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ ن اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا، لیگی رہنما سعد رفیق اور ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
6
عام انتخابات کا معائنہ: دولت مشترکہ کا 16رکنی وفد پاکستان آئیگا۔مبصرین کے وفد کی قیادت نائیجیریا کے سابق صدر کریں گے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہوں گے۔انتخابات کی کوریج کیلئے برطانیہ کے 37 صحافیوں کو پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ویزے جاری کر دیئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل آبزرور گروپس انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔
7
کراچی: پی ٹی آئی کی ریلی، ہنگامہ آرائی میں ملوث 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ضمانت لینے والوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر، رابستان، شکیل احمد شامل ہیں، شیخ محمد محبوب، خرم سعید، وجاہت، مراد شیخ، محمد رحمان شامل ہیں، ریاض حیدر، سعید احمد، سعید الرحمان، نور خان اور عطا اللہ بھی ضمانت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
8
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے معیشت کا بہتر ہونا انتہائی ضروری ہے۔ آپ لوگوں نے بتا دیا ہم تھوڑے بھی ہیں تو غالب ہیں، ہر ملک اور قوم کی بنیاد معیشت پر ہوتی ہے، معیشت بہتر ہو گی تو لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ ہمارا اصل کام ملک کو فائدہ پہنچانا ہے، لودھراں کے عوام کا شکرگزار ہوں کہ ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا، ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی
9
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پاس ترازو کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم انتخابی سروے میں زیرو ہیں، بلاول بھٹو پنجاب میں جا کر تقریریں کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس ،کہایہ جماعتیں 35 سال سے مسلط ہیں ان کو عوام مسترد کر دیں، ان پارٹیوں نے پہلے بھی نعشوں پر سیاست کی، عوامی سطح پر یہ لوگ ناکام ہو چکے ہیں، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ دینے نہ جائیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ وڈیرہ سوچ کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے، سندھ کے لوگ ان کے خلاف نکلیں، ووٹنگ کی شرح کم کرانے کی سازش ہو رہی ہے، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ نہ دینے جائیں۔
10
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع،جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی۔صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔
11
آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، جسپریت بمراہ کی سرزنش،جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، بھارتی کھلاڑی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔آرٹیکل کے مطابق کھلاڑی کو امپائر، میچ ریفری یا دیگر سٹاف کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطے پر سزا دی جاتی ہے۔
12
پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا جس کے لیے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔قائم مقام چیئرمین و الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 10 رکنی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور بورڈ کے تمام اراکین کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔