1
’حسین حقانی نے جنرل باجوہ کے کہنے پر میرے خلاف لابنگ کی‘، عمران خان کا عدالت میں بیان،عمران خان خصوصی عدالت کے روبرو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے روسٹرم پر آئے جس میں انہوں نے بتایا کہ سائفر میرے آفس میں تھا، ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اور ملٹری سیکرٹری کی ہوتی ہے، بتانا چاہتا ہوں کہ اصل سازش کیسے ہوئی۔ 2 کروڑ 30 لاکھ ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کو نکالا گیا، منتخب وزیراعظم کےخلاف سازش میں جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لو شامل تھے، حسین حقانی نے جنرل باجوہ کے کہنے پرمیرے خلاف لابنگ کی۔
2
سبی میں جناح روڈ پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔دھماکےمیں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایم ایس سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد ، مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت
3
مہنگائی تلے دبی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبرتا دسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے جس میں ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
4
کراچی: شادی شدہ خاتون سے شادی کے خواہش مند لڑکے کا خاتون پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خاتون سے شادی کا خواہش مند تھا۔زخمی خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ،میں شادی شدہ ہوں،شان مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
5
ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان، بینک دولت نے 7 مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی سریز کو ڈیزائن کرکے انہیں جاری کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ نئے نوٹوں کے اجراء میں عموماً 2 سے 3 سال کا عرصے درکار رہتا ہے البتہ اسٹیٹ بینک دو سالوں میں نئے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسٹیٹ بینک
6
عام انتخابات کی کوریج کیلئے برطانوی صحافیوں کو پاکستان کے ویزے جاری، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافیوں کوپاکستان ہائی کمیشن لندن سے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔دی ٹائمز کی کرسٹینا لیمب کو بھی پاکستان کا ویزا جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ سی این این،اسکائی نیوز، بی بی سی، آئی ٹی وی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
7
منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری،اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دینےکا حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے مونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے۔عدالت