1
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، اس کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشتگرد جماعت کے ساتھ ہوتا ہے۔جب نواز شریف کو پاناما ڈرامے پر سزا ہوئی تو بانی پی ٹی آئی مٹھائی کھلا رہا تھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے جیسے مذاق پر سزا ہوئی تھی، عوام کی طاقت سے نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے۔ آج بانی پی ٹی آئی کو 10 سال سزا ہوئی ہے لیکن کسی نے مٹھائی نہیں بانٹی، ہم نے 10 سال سزا ہونے پر کوئی خوشیاں نہیں منائیں، اس کا جرم بیٹے سے تنخواہ لینا نہیں بلکہ سنگین جرم کیا، اس نے دیکھا اقتدار جا رہا ہے تو جھوٹا کاغذا لہرایا یہ سائفر ہے اس نے قومی سلامتی سے کھیلا۔جلسے سے خطاب
2
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہم نے اس کو پہلے بچایا تھا اور اب بھی بچائیں گے۔ ملک بڑے بُرے حالات میں تھا اور شاید ہوگا۔ ہم اپنے ملک کو ان حالات سے نکالنا چاہتے ہیں، آپ کی دعاؤں سے پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے۔ہر جگہ لوگ نکلے ہوئے ہیں اور جئے بھٹو کے نعرے لگ رہے تھے دل خوش ہوگیا، کہوٹہ میں جلسے سے خطاب
3
اے ٹی سی کا 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنیکا حکم،ریونیو افسران کو ڈسٹرکٹ میں ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرے۔عدالت نے اشتہاری ملزم میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پورسمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
4
فہمیدہ، ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی،سپریم کورٹ میں فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔این اے 222 بدین، پی ایس 70 اور 71 سے فہمیدہ مرزا اور ذولفقار مرزا کے مخالف فریق سجاد علی نے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔
5
اندھیرنگری، 5 سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج،غلط فہمی کی بنیاد پرمقدمہ درج ہوا، احسن آباد میں ایک گھر بجلی چوری کر تے پکڑا گیا۔ گھرسربراہ کا نام پوچھنے پر خواتین نے زین علی بتایا، لیسکو حکام کو زین علی کی عمر سے متعلق علم نہیں تھا،ترجمان لیسکو، چیف ایگزیکٹو نے ایس ڈی او نواب ٹاؤن کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔


