لاہور (ای پی آئی ) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن 2024 کے سلسلہ میں انتخابی مہم کے دوران ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،

لاہور ہائیکورٹ نے جنرل الیکشن میں بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کی ہدایت کردی

لاہور ہائکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن کمپین اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے

صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے آزادی اظہار کے بغیر انتخابات انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں دیا جاسکتا

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے،آرٹیکل 17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔

تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا