1
سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کیساتھ تعلقات پر اثر پڑا: کیس کا تفصیلی فیصلہ،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے جو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیا۔تفصیلی فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ دونوں مجرمان نے خودساختہ پریشانیاں بنائیں، دوران سماعت ہمدردیاں لینے کے لیے بےیار و مددگار بننے کی کوشش کی، فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں۔عدالت نے کہا کہ سائفر کو اپنے لیے استعمال کیا گیا جس کا اثر پڑا، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بطور وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنے عہد کی خلاف وزری کی جس سے دوست ممالک کیساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا۔
2
کے پی، بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن حکام کو امن وامان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
3
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کوہونگے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں ، پارٹی ممبران اپنا ووٹ رابطہ ایپلی کیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔31 جنوری 2024 تک رجسٹر تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی ، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہو گی۔الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے جبکہ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا ۔الیکشن کے مقامات اور اپیلٹ ٹریبونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری 2024 کو کیا جائے گا۔
4
غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان فرد جرم کیلئے طلب،اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔جس کے بعد کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، میں سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔
5
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر ہمیں کوئی خوشی نہیں، ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر جشن نہیں منایا۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا ہونے پر ہم نے کوئی مٹھائی نہیں بانٹی، یہ فیصلہ تو ایک عدالت کا ہے کسی پارٹی کا نہیں ہے۔آج انہیں سزا ہوئی تو جج محمد بشیر پر تنقید ہو رہی ہے، دوسروں کو سزا ہوئی تو جج محمد بشیر کو مرد مومن کہا گیا، نوازشریف کیخلاف مقدمات میں سپریم کورٹ کو ہی ایک ٹرائل کورٹ بنا دیا گیا تھا،ان کیخلاف کیسز میں سپریم کورٹ کے کوئی جج بھی نگرانی کیلئے نہیں لگائے گئے، نوازشریف کے 2 وکیل تھے اور وہ ہی سارے کیسز لڑے۔ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس
6
خورد برد کیس: فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 فروری تک کی توسیع کر دی گئی۔
7
پنجاب میں نمونیہ کی صورتحال سنگین ، مزید 9 بچے جاں بحق،صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بچہ انتقال کرگیا جبکہ 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 2870 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12460 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد291 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔
8
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو جرمانے و نوٹسز، امیدواران کو 2 فروری تک سرکاری خزانے میں جرمانہ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب
9
عام انتخابات کے پیشِ نظر سندھ بھر کیلئے سکیورٹی پلان تیار،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرِصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں آئی جی پولیس، صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے بھر میں جنرل الیکشن کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور لائحہ عمل کی منظوری دی۔دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے عام الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی، سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔
10
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ ملک میں ریکارڈ ووٹرز کا اندراج ہوا، جس میں خواتین ووٹرز کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے اور خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں اور گزشتہ دہائی میں ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ 2013 انتخابات کے بعد سے 4 کروڑ 23 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ووٹرز کی تعداد اس وقت ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے جبکہ 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔ پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد، سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد اور بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ملک کے 78 اضلاع میں آبادی کا نصف ووٹرز ہیں، 49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا 30 سے 50 فیصد ہیں، 9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹر اور159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹرز ہیں۔فافن
11
وزیراعظم آزادکشمیرانوارالحق وفاق سے کشمیرکونسل کے اثاثہ جات واپس لینے میں کامیاب،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں ، منگل کے روز نگران وزیراعظم پاکستان و چیئرمین کشمیر کونسل نے 13 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کو کشمیر کونسل سے متعلق جملہ اختیارات تقویض کر دئیے ، اس سلسلے میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
12
محکمہ سیاحت سندھ کا شاندار اقدام، کراچی میں خواتین بائیک ریلی کا انعقاد،محکمہ سیاحت سندھ کی جانب سے باہمت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کے بعد بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین بائیکرز بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔بائیک ریلی درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے شروع ہو کر محکمہ سیاحت سندھ کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔
13
راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم،حلقے میں گیس اور پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔حلقے کی عوام کو گیس اور پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ گلیوں میں بجلی کی تاروں کے جال بھی شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
14
ن لیگ کا آج سوات میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل،سوات کے گراسی گراؤنڈ میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔
15
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ،لاہور کے گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن میں بھی جم کر بادل برسے۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، صفدر آباد، گجرات، شرقپور شریف، جہلم، سانگلہ ہل اور منڈی بہاء الدین سمیت مختلف علاقے بھی بارش میں نہا گئے۔بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات
16
21 دہشت گرد جہنم واصل، مچھ میں کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے، دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
17
خیبرپختونخوا: عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے موبائل ایپ تیار،ہ ایپ کے ذریعے سی پی او، ڈی پی او اور آر پی او آفس میں مانیٹرنگ ہوگی، ایپ میں پورے صوبے کی میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ایپ میں ایمرجنسی الرٹ اور صحت سہولتیں سمیت مختلف فیچرز شامل ہیں، ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی شامل ہے۔ صوبے کے 137 ہاٹ اسپاٹس پر پولیس اہلکار باڈی کیم استعمال کریں گے۔ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق
18
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل،29 سالہ بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 10 ویں نمبر پر موجود تھے البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابراعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔
19
اقوام متحدہ کے تجارتی اور ترقیاتی ادارے یو این سی ٹی اے ڈی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی اور غزہ کی معیشت کی بحالی کے لئےاربوں ڈالر اور کئی عشرے درکار ہوں گے۔ یو این سی ٹی اے ڈی کی طرف سےجاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں اس کی معیشت کو غیرمعمولی سطح پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں جنگ کے سماجی و اقتصادی اثرات کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے جس کے مطابق جنگ سے غزہ کے جی ڈی پی کو پہنچنے والے نقصان، بحالی کی ٹائم لائنز اور غربت اور گھریلو اخراجات پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیاہے۔
20
اسرائیلی فوج کو فنڈنگ کرنا بند کردیں: جنوبی افریقہ کا مطالبہ،یہ مطالبہ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز کیا ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ ہی کے ایک دائر کردہ مقدمے میں فیصلہ دیا تھا۔عدالت انصاف نے اسرائیل کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب سے روکنے کے لیے اپنی طاقت (حکومتی اختیار) کے مطابق اقدامات کرے البتہ اسرائیل نسل کشی کے اقدامات کی تردید کرتا ہے۔


