1
مشترکہ مفادات کونسل نے سخت گیس پالیسی کی منظوری دیدی۔اس کے علاوہ گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق فرموں کو باہمی طور پر طے کردہ نرخوں پر نجی شعبے کو گیس فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ بشر طیکہ یہ نرخ پالیسی میں طے کردہ نرخوں سے کم نہ ہوں تاکہ وہ محدود گیس ذخائر کا استحصال نہ کر سکیں۔
2
جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازیں منتقل کرنا پڑیں۔ مسقط لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز سیالکوٹ منتقل کردی گئی، ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل تبدیل کی گئی جس کے بعد پرواز اب اسلام آباد اترے گی۔ایوی ایشن ذرائع
3
امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی،پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ پاکستان میں گزشتہ مہینے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی حملے ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی کئی جگہ حملوں کی زد میں رہا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان کی گفتگو
4
پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
5
بدامنی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش ہے۔ سکیورٹی خدشات پر انتخابات ملتوی کئے گئے تو یہ عوام سے زیادتی ہوگی۔بدامنی اور سکیورٹی خدشات کے نام پر شمالی وزیرستان میں انتخابات ملتوی کیے گئے تو حمایت نہیں کریں گے۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ
6
حیدرآباد کی مقامی عدالت نے آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر اوریڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا سنادی۔ شمائلہ نامی ملزمہ کو قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ تفتیشی حکام ایف آئی اے
7
ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہےکہ ایران کو امریکا سے جنگ کے لیے کوئی خوف نہیں ہے۔ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، تہران واشنگٹن سے براہ راست فوجی تصادم کے لیے خوفزدہ نہیں ہے۔
8
جنوبی کوریا میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ،طیارے کو سمندر کے اوپر ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے سے ایجیکٹ کرنے والے پائلٹ کو با حفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔جنوبی کوریا میں امریکی فضائیہ کے یونٹ نے تصدیق کر دی۔
9
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایک اور کیس میں فیصلہ سنا دیا گیا، نواز شریف کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نااہل کیا جائے۔
10
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قوم کے تعاون سے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، وہ پوری طاقت سے آئین کی اسلامی دفعات کا دفاع کریں گے۔ن لیگ کے منشور کی دیگر سابق حکمران پارٹیوں نے بھی حمایت کی لیکن جماعت اسلامی قوم کے تعاون سے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
11
پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ،فیصلے کا اطلاق تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر بھی ہو گا۔ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔


