1
نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہونگے، انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے زیر صدارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دونوں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کیلئے کئے گئے، الیکشن کیلئے پورے ملک میں سکیورٹی دیں گے۔وزیر داخلہ کا اجلاس سے خطاب
2
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سوات والے کیسے ایک شخص کے جھانسے میں آگئے؟ آپ نے تبدیلی کیلئے پرانا پاکستان تباہ کر دیا۔سوات والو نوازشریف آپ سے پیار کرتا ہے، نوازشریف کو سوات والوں کی حالت پر ترس بھی آتا ہے، اس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کسی کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر ملا ہو تو ہاتھ کھڑا کریں؟ آؤ بتاؤ بھائی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کئے تھے۔ خیبر پختونخوا کے لوگ تو بہت سادہ اور سیدھے سادھے ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی؟ آپ نے ان کے جذبات سے کھیلا، آپ نے یہاں ون بلین ٹری پراجیکٹ کا وعدہ کیا تھا، پورا راستہ دیکھتا آیا ہوں ون بلین ٹری کہاں ہے؟ مجھے کہیں بھی ون بلین ٹری نظر نہیں آیا۔سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب
3
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو بچہ ہے خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ جائے گا یہ ان کی بھول ہے۔ کچھ قوتیں پیپلزپارٹی کو نشانہ بنا رہی ہیں، وہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پیپلزپارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان سے جیالا بنتا ہے تو ان کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی جلسے سے خطاب
4
جنوری میں مہنگائی بڑھ گئی، بجلی، گیس، کرایوں میں اضافہ، چکن، ٹماٹر، پیاز، انڈے مہنگے، جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں چکن 31.44 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر 28.28 فیصد، پیاز 28 فیصد اور انڈے 17 فیصد مہنگے ہوئے۔سبزیاں 8.31 فیصد، دال چنا 7.63 فیصد، چائے 5 فیصد مہنگی ہوئی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں پندرہ فیصد، گارمنٹس میں 6.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بجلی 6.45 فیصد مہنگی ہوئی۔
5
الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیارکر لیا گیا، عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے بیان حلفی لیا جائے گا۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولنگ سٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہو گی، سوشل میڈیا آپریٹر کسی سیاسی جماعت کے لئے ووٹ نہیں مانگ سکے گا۔
6
پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن میں سینکڑوں سیاح محفوظ مقامات پر منتقل،مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث بہت سے سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج ریسکیو آپریشن کررہی ہے جبکہ سیاحوں کو برف باری سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہاہے۔موسم سرما کے دوران مری اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مقامی افراد سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
7
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکے، 4 افراد زخمی،جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں کریکر دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تربت میں آبسر روڈ پر دستی بم حملہ کے دوران بھی ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔
8
آصفہ بھٹہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر عوام کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں خاندانوں کی کفالت کی، پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق غریب عوام کو سولر کے ذریعے 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے، غریبوں کو کچی آبادی کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔سانگھڑ میں NICVD بنائی جائے گی، پیپلز پارٹی کا نشان تیر ہے، 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔
9
عام انتخابات: الیکشن کمیشن سندھ آفس میں ‘جینڈر ڈیسک قائم،جینڈر ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگا، جینڈر ڈیسک محروم طبقات کی شکایتوں اور ان کے فوری حل کے لیے کام کرے گا ،6 فروری سے 10 فروری تک عملہ 24 گھنٹے کام کرے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی جینڈر ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا، ڈیسک خواتین،بزرگ شہری، خواجہ سرا،افراد باہم معذوری اور اقلیتی برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے قائم کیا گیا ہے،
10
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں کالج کے بعد یونیورسٹی بناؤں گا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ اکبر خان جیسے آدمی لودھراں آئے،خاص انسان وہ ہوتا ہے جس میں صفات ہوں ۔ اکبر خان کراچی او پی پی میں کام کرتے تھے،ہماری خوش قسمتی اکبر خان کراچی کو چھوڑ کر لودھراں آتے ہیں، یہاں سکول بنا اور کالج بھی بن رہا ہے، پیسے دینا کوئی بڑا کام نہیں،صرف تھوڑادل بڑا چاہیے، یہاں ایسا کالج بنائیں گے جس کا شمار سارے لودھراں بلکہ ملتان ڈویژن میں بھی بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر ہوگا۔انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب
11
جمعیت علمائے اسلام کے کراچی کے قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری،کراچی سے جے یوآئی کے یہ امیدوار اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ہیں، سمیع الحق سواتی این اے 239، جنوبی کراچی سے مولانا نورالحق جے یوآئی کے امیدوار ہوں گے، کراچی غربی سے حاجی امین اللہ جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
12
رہنما مسلم لیگ ن اور امیدوار قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چوری نہیں توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالا۔ گزشتہ دور میں جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کر کے ایم پی ایز کو خریدا گیا اور ان ایم پی ایز کو بانی پی آئی کی جانب سے بنی گالہ میں ہار پہنائے جاتے رہے۔بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے معاہدہ کی خلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی نے سپیکر کے ذریعے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائیں اور ریاست کو تماشہ بنا کر رکھ دیا تھا۔ سائفر بیانیے پر قمر جاوید باجوہ کا بیان آیا تو سارا پول کھل گیا، سائفر کو عوام کے سامنے لہرایا اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا، جاوید ہاشمی نے ایک کاغذ لہرایا تھا تو انہیں 25 سال کی سزا ملی تھی۔
13
ریحان زیب خان کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت،بعدازاں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے ریحان زیب خان کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے،
14
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہی ملکی بقا ہے ، انشاء اللہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، عوام کی سیاست صرف پیپلز پارٹی کررہی ہے، بلاول بھٹو نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، پیپلز پارٹی نے کبھی سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھا، نواز شریف کے دور ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی نے بھی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، لڑائی جھگڑے کی سیاست کے باعث ملک بہت پیچھے چلا گیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کے گرفتار ہونے پر ہم خوش نہیں ہوتے۔کراچی میں پریس کانفرنس
15
شہباز شریف کی ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے کی مذمت،کہا دہشت گرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، پاکستان میں امن واپس لائیں گے،انشاء اللہ! سیاسی کارکنوں کے جذبے اور ہمت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے(آمین)
16
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ، اس ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔نگران وزیراعظم سےصدرمالدیپ کا رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق


