1
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانےکا فیصلہ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
2
پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم انورالحق کاکڑ ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے،کل ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ
3
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 فروری کی تاریخ مقرر کردی، اس دوران ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔
4
پاکستانی 6 ماہ کے دوران 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے۔پاکستان میں چائے کو پسندیدہ ترین مشروب سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف گھروں میں بنائی جاتی ہے بلکہ بڑی تعداد میں چائے خانے بھی موجود ہیں جہاں ہر وقت چائے پینے والوں کا رش پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
5
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 27 کروڑ شیئرز کے سودے طے،اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے۔بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔