خبر نمبر1
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ ایک گھنٹے بعد اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز 14 گھنٹے تک سماعت جاری رہی ملزمان نے کمرہ عدالت میں 342 کا بیان بھی ریکارڈ کرایا درخواست گزار خاور مانیکا کا نکاح خواں مفتی سعید گواہ عون چوہدری اور ملازم لطیف پر جرح مکمل کی دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ اور درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے درمیان بھی شدید تلخ کلامی۔۔۔
خبر نمبر2
جس دن نکاح ہوا اس دن عدت ختم ہو چکی تھی ہمیں دستاویزات اور گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہمارے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں بیرسٹر گوہر خان کی تنقید کہا پہلی بار اتنا تیز ٹرائل ہو رہا ہے لگتا ہے فیصلے لکھے جا چکے ہیں۔۔۔
خبر نمبر3
معاشرے میں انتشار اور خوف و ہراس پھیلانے کا الزام بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف مقدمہ درج ایف آئی اے سائبر کرائم نے وضاحت کے لیے آج طلب کر لیا ریاست مخالف بیانات پر منگل کو ہی طلبی۔۔۔
خبر نمبر4
انتخابی دنگل میں صرف پانچ دن باقی وقت کم مقابلہ سخت الیکشن مہم عروج پر نون لیگ گجرانوالہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جناح سٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات مکمل نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز خطابات کریں گے پیپلز پارٹی کا تھرپاکر کی تحصیل چھاچھرو میر پور خاص میں پاور شو بلاول بھٹو پھر مخالفین کو للکاریں گے اصفہ بھٹو سکھر میں ریلی نکالیں گی جماعت اسلامی کا فیصل اباد اور نارووال میں جلسہ جبکہ مولانا فضل الرحمن لکی مروت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔۔۔
خبر نمبر5
جو کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں سستا دور واپس لائیں گے نواز شریف پر عزم کہا جب وہ دھرنے دے رہے تھے ہم دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کر رہے تھے ممی ڈیڈی نہیں اصل یوتھ نون لیگ کے ساتھ ہے ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا شہباز شریف بولے آٹھ فروری کو ہیر پھیر نہیں صرف شیر پر مہر لگائیں۔۔۔
خبر نمبر6
بلاول بھٹو نے میاں صاحب نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا آٹھ فروری کو شیر کے شکار کا اعلان بھی کر دیا پریس کانفرنس میں پی پی چیئرمین بولے میاں صاحب نگران حکومت کو استعمال کر کے تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بن چکے ہیں الیکشن کے بعد خرید و فروخت نہیں ہو گی۔۔۔
خبر نمبر7
الیکشن سے پہلے ٹینشن ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پھر آمنے سامنے نیو کراچی میں جھنڈے لگانے پوسٹرز پھاڑنے پر تصادم فائرنگ سے 11 سالہ لڑکے سمیت تین افراد زخمی متحدہ کا کارکن گرفتار مقدمہ درج انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل خواجہ اظہار کا پولیس پر جانبداری کا الزام سعید غنی کا ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر8
سیاسی مخالفین لاشوں کی سیاست کرتے ہیں یہ لوگ مفادات کی خاطر قوم کو بیچ دیتے ہیں حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس کہا جماعت اسلامی اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے انتخابی مہم نہیں چلا رہی ہمارے بغیر سندھ اور وفاقی حکومت نہیں چلے گی۔۔۔
خبر نمبر9
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دوبارہ میڈیکل گرانڈز پر رخصت مانگ لی 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دے دی جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔۔۔
خبر نمبر10
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا نیپرا نے بجلی چار روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔۔۔
خبر نمبر11
لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بنا تھا مچھ حملے میں ہلاک دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی لاپتا افراد میں شامل تھا کلیئرنس آپریشن نے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا مزید تصاویر منظر عام پر۔۔۔
خبر نمبر12
امن دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ میانوالی حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پانچ دہشت گرد گرفتار اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد حکام کے مطابق مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔۔۔
خبر نمبر13
آزاد کشمیر میں دو روز کے وقفے کے بعد برف باری کا دوسرا سپیل وادی نیلم وادی لیپہ کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی لواری ٹاپ ڈوگ درہ کمراٹ میں روئی کے گالوں کی برسات ہر منظر حسین بلوچستان نے مغربی ہواں کے انٹری چمن تربت قلعہ عبداللہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی رم جھم کا امکان۔۔۔
خبر نمبر14
سردی میں نمونیا کے وار کم نہ ہوئے پنجاب میں مزید آٹھ بچوں کا انتقال 24 گھنٹے کے دوران 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال جانبحق بچوں کی تعداد 311 ہو گئی۔۔۔
خبر نمبر15
شہر قائد میں لٹیروں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا فیڈریل بی ایریا میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی 17 گریڈ کا سرکاری افسر اسپتال میں دم توڑ گیا نئے سال میں ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری قتل۔۔۔
خبر نمبر16
مشرق وسطی ایک اور جنگ کی لپیٹ میں امریکہ کی عراق اور شام میں فضائی کاروائیاں ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے اہداف کو نشانہ بنایا عراق میں تین اور شام چار مقامات پر بمباری بی ون اور دیگر بمبار طیاروں نے 125 میزائل فائر کیے امریکی صدر جو بائڈن کا کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان ایران سے جنگ نہیں چاہتے عراقی حکومت کو حملوں سے پہلے بتا دیا تھا ترجمان وائٹ ہاس جان کیری کا بیان۔۔۔
خبر نمبر17
غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے خان یونس کے بعد رفع میں بھی آپریشن کی تیاریاں محفوظ قرار دیے گئے علاقوں پر بمباری 24 گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید تعداد 27131 ہو گئی جنگ بندی کی تجاویز موصول ہوئیں ہیں مستقل جنگ بندی کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ منظور نہیں ترجمان حماس اسامہ حمدان کا دو ٹوک موقف۔۔۔
خبر نمبر18
اور 64 سال کا انتظار ختم 1960 کے بعد پہلی بار پاکستانی سرزمین پر پاک بھارت ٹینس مقابلہ اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹئی شروع ہو گیا پہلے میچ میں اعصام الحق اور رام کمار مد مقابل۔۔۔