خبر نمبر 1
نواز کے بعد زرداری کا بھی عوام کو پیغام محبت تلا گنگ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ان لوگوں کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے یہ نہ عوام کے مسائل سمجھتے ہیں نہ کسانوں کو ان کی فصل کا مناسب ریٹ دینا چاہتے ہیں ہم یہ صورتحال بنائیں گے کہ دبئی نہیں عوام یہیں کمائیں گے اپنے دور میں تنخواہیں 100 فیصد بڑھائیں آج چار گنا تنخواہیں بڑھائی جائیں تو بھی مہنگائی زیادہ ہے
خبر نمبر 2
کراچی میں رات کی بارش کے بعد کراچی اور لاہور کا موازنہ ہو گیا ہے کارکردگی پر مناظروں کے چیلنج کرتے بلاول کو شہباز شریف کا جواب پریس کانفرنس میں کہا کہ کل رات کراچی میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا مائیں بہنیں گھٹنے گھٹنے پانی سے گزر رہی تھیں گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں کراچی جیسی صورتحال لاہور کی ہوتی تو بلاول کو کہتا میرے حلقے سے لڑے میں الیکشن چھوڑ دیتا
خبر نمبر 3
کراچی میں چند گھنٹے کی بارش نے کئی گھنٹوں کے لیے معمولات زندگی معطل کر دیے رات بھر بارش میں پھنسے رہنے والے لوگ صبح گھروں کو پہنچے کل کی ہوئی بارش کے بعد غائب ہونے والا بلدیاتی عملہ بھی آج کہیں کہیں نظر آیا مرکزی شاہراہوں سے زیادہ تر پانی کی نکاسی کر دی گئی آج بھی متعدد علاقوں میں کچھ دیر کو تیز بارش ہوئی لیکن اب مجموعی طور پر صورتحال قابو میں ہے زیادہ تر علاقوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی
خبر نمبر 4
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مختلف علاقوں کا دورہ نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا کہا شہر کی کئی سڑکوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ ایم اے جناح روڈ آئی آئی چندریگر روڈ لیاری کے کچھ علاقوں میں پانی تھا نرسری، سندھ سیکریٹریٹ ،صدر اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا تھا واٹر بورڈ کی مشینیں لگوا کر برساتی پانی کی نکاسی کی گئی ہے اس وقت شہر کی اہم شاہراہیں صاف ہو چکی ہیں


