1
ڈی آئی خان: رات گئے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید, ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔حملے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، صفدر، اے ایس آئی کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔
2
بھارتی قبضے کو 76 سال مکمل، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے. بھارت نے آج سے 76 برس پہلے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم کیا، 76 سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کی مظلوم کشمیروں کیخلاف ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری بھارتی بربریت کے ذریعے شہید کر دیئے جاتے ہیں، فوج کشی کے باوجود بھارت آج تک کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کو پست نہیں کر سکا۔
3
یوم کشمیر: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔صدر مملکت عارف علوی ، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ
4
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی کامیابی بہت ضروری ہے۔ کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت ضروری ہے،پاکستان میں نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرکے قوم کو اتحاد و اتفاق کی طاقت میں پرونا کشمیر کاز کے لیے ناگزیر ہے۔یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے پیغام
5
صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ 5 فروری کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ یاد دلانے کا دن ہے۔
6
50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کئے گئے، بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر سے متعلق خصوصی کشمیر کمیٹی بنا دی گئی ہے اور اسٹریٹیجک پالیسی میں کشمیر سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔کشمیری رہنما اور نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک
6
مسلم لیگ (ن) آج مری میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جی پی او چوک پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، کارکنوں کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
7
یوم یکجہتی کشمیر پر دفترخارجہ سے ڈی چوک تک ریلی،دفتر خارجہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی قیادت سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کی۔ریلی میں وفاقی وزراء مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ، انیق احمد اور فواد حسن فواد سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی میں دفتر خارجہ کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے، ملازمین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔
8
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں اب خوف کی فضا نہیں،نہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت ہے، سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، بارش کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے ہی کام کیاہے ۔ بارش کے حوالے سے گزشتہ 36گھنٹوں میں کام ہوا ہے، کراچی کی تمام بڑی شاہراہیں کلیئر ہوچکی ہیں، میں بھی کراچی میں گھوم رہا ہوتا ہوں، نعیم الرحمان اور مصطفیٰ کمال کیلئے یہ شہر مختلف ہے میرے لیے مختلف، اللہ اس شہر کو تشددوجبر کی سیاست سے محفوظ رکھے۔میڈیا سے گفتگو
9
رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوچ اور وقت بدل رہا ہے، اچھے دن جلد ہی واپس لوٹیں گے۔ پاکستان کو نواز دو کا نعرہ ہر بچے کی زبان پر آ چکا ہے، نواز شریف کی وعدوں کی تکمیل کی سچائی بچے بچے تک پہنچ چکی ہے، سوچ اور وقت بدل رہا ہے۔
10
یوم یکجہتی کشمیر پر واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں، 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی، بے رحمانہ قتل، عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
11
کراچی: اے این پی کا ضلع ساؤتھ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان، ایم کیو ایم کے وفد نے اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد کی نمائندگی ڈاکٹر ارشد وہرہ، دلاور خان، افتخار قائم خانی جبکہ اے این پی کے وفد کی نمائندگی حاجی حنیف شاہ آغا، اسحاق سواتی، عبدالسبحان، اخترجان اورعبدالرحیم تاتی نے کی۔اے این پی کے مطابق این اے 240 اور 241، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 108، 109 اور 110 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے حق میں ہمارے امیدوار دستبردار ہوں گے۔
12
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن سابقہ حکمران جماعتوں کیلئے احتساب کا دن ہو گا۔ سابقہ حکمران عوام کے نہیں بلکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندے ہیں، ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار مجموعی وسائل پر قابض ہیں، دس کروڑ عوام مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انتخابات میں کامیاب ہو کر پاکستان کو بدامنی اور امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔
13
ملک بھر میں انتخابات وقت پر ہورہے ہیں، التواء کی سازش کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔چین میں دورے کے دوران خارجہ محاذ پرپاکستان کامؤقف بہترانداز میں پیش کیا اورچین کےبی آر آئی فورم پرپاکستان کی بہترانداز میں نمائندگی کی۔ چین کے دورے کے دوران ہم نے10ایم اویوز پردستخط کئے، ان دوروں سےچین اور پاکستان میں اعتماد کا رشتہ بڑھا، فورم میں ایران کے ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کےحوالے سےپاکستان نے بروقت اورمؤثر جواب دیا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
14
علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے نئے ترانے کا نام بتا دیا۔ علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری شیئر کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ "جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل”۔
15
سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک،جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور معروف آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز شریک ہوئیں۔
16
امریکا: طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت بند کروانے کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلباء میں مسلم اوریہودی طلباء بھی شامل ہیں۔طلباء کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائے۔طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
17
لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ پروڈکشن کا آغاز کیا، وزیراعلیٰ نے نقاب کشائی کے بعد افتتاحی تختی پر دستخط ثبت کئے اور تاریخ بھی لکھی، انہوں نے بائیو گیس پلانٹ کمپلیکس میں پودا بھی لگایا۔لاہور کی گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس بن سکے گی، بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600کلو گوبر استعمال ہوگا، گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد پیدا ہوگی، گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے۔
18
ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان نے رستم پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں رائزنگ پنجاب گیمزدنگل ہوا جس میں رستم پنجاب ٹائٹل کی فائٹ میں سانول جھکڑکا جوڑ ساہیوال کے اویس پہلوان سے پڑا، دونوں کے درمیان مقابلہ 34 منٹ تک جاری رہا جس میں سانول نے برتری ثابت کرکے دنگل جیت لیا۔