1
گردشی قرضے پر نگران حکومت کے منصوبے، آئی ایم ایف کو آج سے بریفنگ شروع,نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر وزیرتوانائی محمد علی پاور ڈویژن کا تھنک ٹینک اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس کا حصہ ہوں گے اور سرکلر ڈیٹ اور پاور ٹیرف کے نئے پلان پر فنڈ کی رضامندی حاصل کریں گے۔
2
8 فروری 2024 کو ہونے والے کے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری ہے جسے آج مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام 859 انتخابی حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تینوں سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا ہے، ایسے حلقے جہاں عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرانا پڑی، ان حلقوں کے بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے، پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری ہے جو آج تک مکمل کر لیا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن
3
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خطوط لکھ دیے۔نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے لکھا کہ نگران حکومت ایف بی آر میں اصلاحات نہ کرے، یہ کام انتخابات کے بعد بننے والی منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیا جائے۔
4
پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند کا راج، شدید دھند کے سبب لاہور سیالکوٹ موٹروے بند ہے، موٹروے ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، ایم 4، شورکوٹ انٹرچینج سے گوجرہ تک اور ملتان سکھر موٹروے پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
5
پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار، پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس دو پہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا،
6
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری، فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے 16 شہروں کا انتخاب کیا ہے، ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گےفیفا ورلڈکپ 2026 کے 104 میچز 3 ممالک امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔