ریاض(ای پی آئی)سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹ کی رقم 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔سرکاری خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔


