خیرپورٹامیوالی(ای پی آئی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعد سلمان خان نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان محمد ریاض عرف ٹکا دادپوترہ کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانہ، محمد اقبال دادپوترہ، علی رضا دادپوترہ، شہر یار دادپوترہ، صاحب یار دادپوترہ کو عمر قید، چار لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

خیرپورٹامیوالی کے نواحی موضع رکرانی، تھانہ عنائتی کی حدود کے رہائشی محسن بشیر ولد بشیر احمد دادپوترہ کے بھائی قیصر عباس دادپوترہ، چچا محمد اقبال دادپوترہ کے ساتھ اسکے کرکٹ کے میچ پر رشتہ داروں محمد ریاض عرف ٹکا دادپوترہ اسکے بھائی محمد اقبال دادپوترہ، شہریار ولد صاحب یار دادپوترہ، صاحب یار ولد محمد نواز دادپوترہ، منظر عباس ولد محمد ریاض عرف ٹکا کا آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے تھپڑوں، مکوں سے شدت اختیار کر گیا کہ محمد ریاض عرف ٹکا دادپوترہ نے مسلح پسٹل، اسکے بھائی محمد اقبال دادپوترہ نے مسلح بندوق سے فائرنگ، صاحب یار دادپوترہ نے ٹوکا، شہر یار دادپوترہ، منظر عباس دادپوترہ نے تھیٹروں، مکوں کے وار کرکے قیصر عباس دادپوترہ کو قتل جبکہ اسکے چچا محمد اقبال دادپوترہ کو شدید زخمی کر دیا تھا

تھانہ عنائتی پولیس نے مقتول قیصر عباس دادپوترہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 214/22 بجرم 302 ،337.ایف 3، 148،0149 ۔ 302، 324، 148، 149، 337.ایچ 3 تعزیرات درج کرتے ہوئے چالان مرتب کرکے فاضل عدالت کو بھجوا دیا

فاضل عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعد سلمان خان نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ریاض عرف ٹکا دادپوترہ کو سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور اس کے چار ساتھیوں محمد اقبال دادپوترہ، صاحب یار دادپوترہ، شہر یار دادپوترہ، علی رضا دادپوترہ کو عمر قید چار لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی

جبکہ ملزم منظر عباس دادپوترہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہونے پر تھانہ عنائتی پولیس نے اسے اشتہاری قرار دیدیا