اسلام آباد (ای پی آئی ) چراغ تلے اندھیرا ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے پارکنگ ایریا سے کیمرہ مین کا موٹر سائیکل چوری پولیس اہلکاروں کا سیکیورٹی کیمرہ کی فوٹیج دکھانے سے انکار 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس کی جانب سے روایتی سستی کا مظاہرہ

ورکنگ جرنلسٹس ،فوٹو گرافر جرنلسٹس کی جانب سے مذمت موٹر سائیکل چور کو گرفتاری کر کے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی (ای پی آئی ) کا کیمرہ مین شاکر عباسی کوریج کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ گیا جہاں پر اس نے اپنی موٹر سائیکل 125 ،ماڈل 2023 نمبر اے کیو ایکس 7658 لاک کر کے کھڑا کیا

کوریج سے واپس آنے پر موٹر سائیکل پارکنگ میں موجود نہ تھا جس پر متاثرہ کیمرہ مین شاکر عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملہ سے پارکنگ ایریا میں لگے کیمرہ کی فوٹیج چیک کرانے کا مطالبہ کیا تو اہلکاروں نے انکار کردیا جبکہ 15 پر کال کر کے پولیس کو موٹر سائیکل چورئی کی اطلاع دی گئی تو بھی پولیس نے اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ورکنگ جرنلسٹس ،فوٹوگرافرز نے موٹرسائیکل چوری ہونے اور پولیس کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران سے نوٹس لینے اور موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل کی جلد برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے