اسلام آبا(ای پی آئی) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارِسرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابراعوان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے کیس کی آئندہ سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔