کشمور (حاکم نصيراني ) گورنمنٹ ہائرسکینڈری اسکول کشمور ٹاؤن میں سائنسی میلے کا انعقاد ، طلبہ کی جانب سے بنائے گئے مختلف سائنسی ماڈلز پر شرکاء کی جانب سے بہترین کارکردگی پر خراج تحسین۔
تفصیل کے مطابق کشمور کےگورنمنٹ ہائر سینڈری اسکول کشمور ٹاؤن میں سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید دور میں سائنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے طلبہ نے رنگ برنگے ماڈلز بنا کر سائنسی میلے کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کشمور شاہ رخ مگنہار کے علاوہ ٹی ای او سیکنڈری غلام قادر کھوسہ ہیڈ ماسٹر اقبال احمد کھوسہ احمد بخش سولنگی عبدالرحیم ملک فائق علی سومرو اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ،
مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کشمور شاہ رخ مگنہار اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ کشمور جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیم کے میدان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔ طلبہ نے جو ماڈلز بنا اس سے یہ ثابت کیا کہ وہ کشی سے کم نہیں۔ ایسی سرگرمیاں کرنے سے طلبہ میں چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ میں سلام پیش کرتا ہوں اسکول کی انتظامیہ کو جنہوں نے ایسا خوبصورت اور معلوماتی پروگرام کا بندوبست کیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں طلبہ میں سرٹیفکیٹ بانٹے گئے اور مہمانوں کو اجرکیں پیش کی گئیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا سائنس ایک خیالی سبجیکٹ ہے اسے سچ ثابت کرنے کیلئے تجربات اور مشاہدے کیئے جاتے ہیں۔ اس سائنسی میلے میں ماڈلز بنا کر اپنا مشاہدہ و تجربات کو حقیقی روپ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔


