اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان بار کونسل نے آزاد عدلیہ آزاد صحافت کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں عدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا بھرپور اعادہ کیا گیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق آذاد عدلیہ اور صحافت متحرک جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم اور بنیادی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہیں۔
اعلامیہ میں پاکستا ن بار کونسل نے پیشہ ورانہ صحافیوں کو بنیادی حقوق کے خلاف خطرات اور رکاوٹوں اور مذموم مقاصد کے لئے آزاد اور خود مختار صحافت کی آواز کو دبانے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کی آزادی کی اہمیت اور بدنیتی پر مبنی تہمت آمیز مہمات میں ایک نازک توازن موجود ہے جسے بدنیتی پر مبنی اور کسی بھی فرد کو، بشمول میڈیا کے اندر، غیر اخلاقی عمل میں ملوث ہونے یا بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے دفاع کے لیے اپنی کوششوں میں چوکنا اور نظر رکھے ہوئے ہے، ان اصولوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کے ذریعے ہی ہم جمہوریت کی حفاظت کر سکتے ہیں،


