1
سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ کاغذات نامزدگی آج سے حاصل کئےجاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر سے حاصل کئےجاسکتے ہیں۔امیدوار کاغذات نامزدگی 16،15 مارچ کو آر او کے پاس جمع کرائیں گے۔ سابق فاٹا کے 4 ارکان کی جانب سے خالی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا۔
2
جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل، سینئر وکلا اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔جسٹس نعیم اختر بطورچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ فرائض انجام دے چکے ہیں۔
3
جے یو آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ،جے یو آئی احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔ احتجاجی تحریک کا آغاز سندھ سے کیا جائے گا۔جے یو آئی کی احتجاجی تحریک سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب سے ہوکر اسلام آباد پہنچے گی۔
4
معروف امریکی مصنف نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا۔ امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ اسلام قبول کررہے ہیں۔امریکا کے معروف مصنف شان کنگ ناصرف ایک لکھاری بلکہ نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز اُٹھاتے رہے ہیں، وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔
5
ابصار عالم اور اسد طور حملہ کیسز میں غیرتسلی بخش کارکردگی، چیف جسٹس آئی جی اسلام آباد پر برہم، سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز ،ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
6
ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ڈیڑھ سو روپے ملنے والے پیاز 280 روپے ہوگئے جبکہ ٹماٹر اور ہری مرچ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ادرک پانچ سواورلہسن چھ سو پچاس میں فروخت ہورہا ہے، ہری مرچ تین سو پچاس روپے کلو مل رہی ہے اور بھنڈیوں نے ٹرپل سنچری عبورکرلی ہے۔مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے، عوام کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے ان کی زندگی اجیرن کیے رکھی اب منتخب حکومت کے دور کے میں ہی مہنگائی کے نئے طوفان نے دہری اذیت کا شکار کر دیا ہے۔
7
حکومت کا آتے ہی منی بجٹ لانے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو منی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی، پنجاب حکومت کا رواں ماہ کا بجٹ 31 مارچ کو مکمل ہو جائے گا۔قلیل مدتی بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائےگا ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کا رواں ماہ کا بجٹ 31 مارچ کو مکمل ہو جائے گا، پنجاب کےمنی بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔
8
راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل ، مقدمہ درج، راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں رہائش پذیر لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔ مقتولہ کی لاش کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ پیر ودھائی کے علاقے کی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔


