1
پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدتی پروگرام لینے کا خواہشمند, ہم آئی ایم ایف سے کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے ، تھوک فروشوں، پرچون فروشوں، رئیل سٹیٹ اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، مہنگائی میں کمی کا رحجان ہے، سود کی شرح بھی کم ہوگی۔ان کاکہنا ہے کہ دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اور رول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
2
قومی وصوبائی اسمبلیوں کی23 نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان، شیڈول کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں پر پولنگ 21اپریل کو ہوگی، ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 18مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی 21مارچ تک ہوگی ، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات25مارچ تک عائد کئے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر فیصلے 28مارچ تک سنائےجائیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28مارچ کو جاری کی جائےگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 30مارچ کو جاری کئے جائیں گے۔
3
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی، میانوالی ،ڈی جی خان کی جیلوں کا بھی سکیورٹی آڈٹ کررہے ہیں۔ بلومبرگ میں وزیراعظم کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ان کا عالمی مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کا اچھا تجربہ ہے، کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کرتے جارہے ہیں۔اگر سیاسی مقاصد کی خاطرنقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے، پہلے بھی آئی ایم ایف ڈیل کو متاثر کرنے کا پروگرام پی ٹی آئی نے بنایا۔
4
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں بارے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی، جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ، بنچ میں جسٹس اعجاز انور،جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی شامل ہیں۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قاضی انور، اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی اور ایچ فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
5
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ محفوظ،بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے عدالتی احکامات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر دو رکنی بنچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ قیدی سے ملاقات کے لیے پریزن رولز کیا کہتے ہیں؟ آپ کو آرڈر کے کس حصے پر اعتراض ہے؟عدالت نے دوران سماعت کہا کہ روزانہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے بہت سی درخواستیں آتی ہیں، جیل حکام اگر ٹھیک سے کام کریں تو یہ درخواستیں یہاں نہیں آنی چاہئیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ جیل صوبائی حکومت کے تحت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اختیار سے تجاوز کیا، اڈیالہ جیل پنڈی میں ہے تو درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کو سننی چاہیے۔جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسی بات ہے تو پھر اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کے قیدیوں کا کیا اسٹیٹس ہوگا؟ یہ بات مان لی جائے پھر تو اسلام آباد کی عدالت اسلام آباد کے قیدیوں کو ضمانت بھی نہیں دے سکتی، جو پنجاب کا قیدی ہے اس سے متعلق آپ کی بات درست ہے۔بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت کے آرڈر سے جیل بھیجا گیا۔ جسٹس طارق جہانگیری،بعدازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
6
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانانے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔جیل حکام نے صرف 6 وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی اور صرف 6 صحافیوں کو کارروائی کی کوریج کی اجازت ملی، دوران سماعت جیل کے اطراف کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ رہی۔اس موقع پر استغاثہ کے مزید 3گواہان بھی پیش ہوئے، عدالت نے تینوں گواہان کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔
7
حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ، ق یوٹیلیٹی سٹورز کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اوقات پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی تھی، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی ملے گا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو چاند رات تک افطاری الاؤنس دیا جائےگا۔
8
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک سیریس مسئلہ ہے، نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کی دہشتگردی ہو۔ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، لیکن حکومت کے ساتھ کس بات پر مذاکرات کریں؟ پارلیمان میں بات کرتے ہیں تو مائیک بند کردیئے جاتے ہیں۔ہم کوشش کرتے ہیں برف پگھلے اور آگے بڑھیں، لیکن حکومتی اقدامات ہمیں دوراہے پر لے جارہے ہیں، ہماری کوشش ہے پارلیمان میں بات کرکے آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے آتے ہیں تو بھی قدغن لگایا جاتا ہے، ایسے حالات میں چلنا مشکل ہے لیکن اگلے ہفتے دیکھتے ہیں یہ کیا کرتے ہیں۔
9
مریم نواز نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کی بہتری کیلئے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر صنعت چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، چیئرمین ٹیوٹا، سی او او ٹیوٹا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
10
فیصل آباد: گیس سلنڈر دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں منہدم، 8افراد زخمی، واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے 202 چک گٹی کے گھر میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روز داردھماکے کے بعد دونوں گھروں کے مکین ملبے تلے دب گئے، اہل خانہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، جبکہ 3 افراد ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا اور گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پایا۔
11
انتخابی نتائج محفوظ بنانے کیلئے درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شیخ فضل الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔
ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن ہوئے، انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پریذائیڈنگ افسروں کا تقرر کیا گیا۔ درخواست گزار کامؤقف
12
پنجاب حکومت کا بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم، وزیراعلیٰ مریم نواز تدارک سموگ کے لیے عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی ہے، کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے۔فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن ہوگا، انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سینئر صوبائی وزیر
13
بلوچستان میں بارشیں: 9 افراد جاں بحق، 259 مکانات مکمل تباہ،پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے دوران بلوچستان میں نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے جانی ومالی نقصان کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔ گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 9افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق افراد کا تعلق خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سے ہے۔بارشوں سے تباہ کاریوں کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں 259 مکانوں مکمل منہدم، 1ہزار 40مکانوں کو جزوی نقصان اور4 سڑکیں تباہ ہوئیں جبکہ ایک پل سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے
14
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پی ،وزیراعظم شہبازشریف سے وفاق کے ذمہ 15 سو ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کریں گے ۔
15
پنجاب کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے، گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا رحیم یارخان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں سمارٹ سیف سٹیز رواں برس مکمل ہوں گے۔سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔
16
پی ایس ایل 9 میں آج آرام ، کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز، ایچ بی ایل پی ایس سیزن نائن میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل سے کراچی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پلے آف مرحلے کا آغاز ہو گا۔پلےآف مرحلے کے پہلے میچ میں کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، میچ جمعہ کی رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
17
پاک کیویز سیریز کا شیڈول فائنل، بلیک کیپس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی۔ کیوی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان آئے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
18
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ،مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ ملے گا۔رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ گیٹ مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ ہجوم کو روکا جا سکے۔
19
جوبائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننےکی راہ ہموار، جوبائیڈن کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد انیس سو اڑسٹھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، اس طرح انہوں نے امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الوقت 1181 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے اور امکان ہے کہ وہ بھی درکار 1215 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلیں گے۔
20
ماہ صیام میں بھی غزہ پراسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ، 72 فلسطینی شہید، اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے رمضان المبارک میں جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، غزہ میں رمضان سے پہلے جنگ بندی کیلئے کوششیں کرنے والے ممالک قطر، مصر، امریکا جنگ بندی کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ یروشلم میں اسرائیلی فوج نے نوعمر لڑکے سمیت تین فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ، زیتون محلہ میں اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوئے ۔
21
ایل پی جی کی قلت پیدا کرکے مہنگی فروخت کرنے کا معاملہ اوگرا مافیا کے خلاف متحرک ہوگا۔اوگرا حکام نے ملک بھر کے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔