1
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم قومی آمدنی میں ٹیکسوں کا حصہ 10 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں، پاکستان اپنے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا، اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت
2
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی.کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جب کہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے اور کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں
3
وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکج میں شامل کرنیکا اعلان، پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور اسلحہ کی خریداری کے لیے3 ارب روپےجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ رمضان پیکج کےتحت پولیس شہداء کے ورثا کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
4
جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے، انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سےکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اس لیے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔سینئر وزیر کی اجلاس میں طلبہ کو ماحولیاتی سفیر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانےکی ہدایت
5
لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے اور شہر کا اے کیو آئی 297 ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کاائیرکوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ کیا گیا ہے۔آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 27 ویں نمبرپر ہے۔