کشمور (ای پی آئی ) سردار کے ظلم کا شکار ہونے والے باپ کو انصاف دلانے کے لئے بیٹی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ عدالتی حکم کے باوجود پولیس کا ایف آر درج کرنے سے انکار بیٹی عجائب خاتوں بجارانی کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور میں پریس کانفرنس اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف فوری کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کشمور ضلع کے تحصیل تنگوانی کی رہائشی عجائب خاتون بجارانی نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی نے عام انتخابات میں اپنی برادری کے سردار میر شبیر علی خان بجارانی کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا جو ان سے برداشت نہ ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے غنڈوں کی مدد سے میرے باپ پر ڈنڈوں سریوں سے حملہ کر ایا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ہمیں باربار چکر کٹوانے کے باوجود ہمارا مقدمہ درج نہیں کیا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جب ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت نے ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا لیکن پولیس نے عدالت کے حکم کو جوتے کی نوک پر رکھا اور مقدمہ درج نہیں کیا ۔

عجائب خاتون بجارانی نے پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور والد پر حملہ کرنے والے بااثر ملزمان اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئےگرفتار کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔