راولپنڈی (ای پی آئی )اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے بانی پی ٹی آئی اورجیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے ہیں جن پر بانی پی ٹی آئی اورجیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے تین فوکل پرسنز مقرر کر دئیے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں ۔
جیل میں ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن دو نام دے گاہفتہ میں دو روز منگل کو فیملی جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا26 مارچ کو دس 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ، جیل رپورٹ


