اسلام آباد(ای پی آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج آور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر ایوان میں بحث کے مطالبے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں نو منتخب ارکان کے حلف کے بعد میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت، پتنگ کی ڈور سے جان کی بازی ہارنے اور دیگر وفات پانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پانچ چینی انجینئروں کی ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ یہ ایوان 5 چینیوں کے ہلاکت کی مذمت کرتا ہون ان کے لیے ایوان میں خاموشی اختیار کی جائے گی یہ پاک چین دوستی کو اس طرح کے حملے متاثر نہیں کرسکتے ہیں ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شمالی وزیرستان میں فوجی شہید ہوئے ہیں اس کے ساتھ گوادر میں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،اس کے ساتھ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور دیگر فوت ہونے والوں کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی ۔ریاض فتیانہ نے ایوان میں دعا کرائی
اجلاس میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی عمر ایواب نے کہاکہ اپوزیشن نے تحریک التواء ایوان میں جمع کرائی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے خط لکھا ہے وہ ایجنڈے میں نہیں ہے خفیہ ایجنسیوں کے کردار اور ججوں کے داماد پر تشدد کرنا اس پر بات کرنا چاہتے ہیں
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہاکہ ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے ایوان میں کاروائی معطل کرکے اس معاملے پر بات کی جائے ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہاکہ جس معیشت کی ہم بات کررہے ہیں اس میں سود کا عمل دخل ہے سود کے خلاف سپریم کورٹ نے حکم دیاہے سود اللہ اور اس کے رسولؐ سے کھلی جنگ ہے ۔حمید حسین نے فلسطین کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی جس پر سپیکر نے کہاکہ اس معاملے پر قرارداد پاس ہوگئی ہے اسد قیصر نے کہاکہ ججوں کا معاملہ اہم ہے اس پر ایوان میں بحث کی جائے یہ سنگین معاملہ ہے.
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر دیکھنا پڑے گا ۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے اس معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے اور قرارداد ایوان میں پیش کی جائے کہ عدلیہ میں مداخلت روکی جائے۔
شیرافضل مروت نے کہاکہ ایک منٹ خاموشی سے چینی کے دھک کا مداوا ہوگا ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے لڑنی ہے جس طرح پولیو کے خلاف لڑرہے ہیں نورعالم خان نے کہاکہ ایوان کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ایک ایجنڈے پر بات ہورہی ہے ایوان کی کاروائی چلائی جائے۔ پیٹرول مہنگا ہوا ہے اس پر کوئی بات نہیں کررہاہے ۔نورعالم۔کی تقریر کے دوران لوٹا لوٹا کے نعرے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار لگاتے رہے عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک واقع ہوا ایک مولوی نے بچے کے ساتھ زیادتی کی اور دیگر مولویوں نے جرگہ کرکے مولوی کو معاف کروادیا ہے اگر اس کے والد نے معاف کیا ہے تو ریاست مدعی بن کر مقدمہ کرئے ۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حوالے سے قرارداد لانا چاہتی ہوں قوم کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔عدلیہ کو قیدی نمبر 804 سیمت سب کو انصاف دو۔ اجلاس غیر۔معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا