تصویرمیں نظرآنے والے مناظر کشمیر یا فلسطین میں ہونے والی تباہی کے نہیں اور نظر آنے والے فوجی بھارتی یا اسرائیل نہیں بلکہ صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کے ہیں جہاں ڈاکو راج ہے اور لوگ ان علاقوں میں دن کوبھی جانے سے گریز کرتے ہیں کہ ہم کہیں اغواء نہ ہوجائیں ۔ سندھ کے علاقے کشمور۔ کندھکوٹ کے علاقوں میں سالوں سے ڈاکو راج قائم ہے بلکہ یوں کہنا بھی کسی حد تک غلط نہ ہوگاکہ ان علاقوں میں ،،ڈاکو انڈسٹری ،، قائم ہے اور انکا ذریعہ معاش اغواہ برائے تاوان۔ہے۔ متعدد بار پولیس رینجرز آپریشن ہوئے مگر ڈاکو راج ،،ڈاکو انڈسٹری ،، کا خاتمہ ممکن نہ ہوا ڈاکو راج کا خاتمہ نہ ہونے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان علاقوں کی پولیس کے کچھ اہلکار اور افسران بھی ان ڈاکوؤں کے ساتھ حصہ دار ہیں ملوث ہیں اور اس گھناونے دھندے میں برابر کے شریک ہیں جس کی وجہ سے یہ آپریشن ناکام ہوجاتاہے ۔آپریشن سے قبل ہی ڈاکوؤں تک آپریشن کی اطلاع پہنچ جاتی ہیں اور ڈاکو اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتے ہیں. مگر اس بار 2024 کے الیکشن میں سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے حلف اٹھاتے ہی پہلی ترجیح سندھ میں امن وامان کودی وزیر اعلی سندھ کو بھی پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری۔ چئیر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، فریال ٹالپر نے ہدایت کی کہ حکومت سنبھالنے کے بعد پہلی ترجیح سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ اور سندھ میں امن وامان قائم کرناہے ۔ دوسری جانب ضیاءالحسن لنجار کی سندھ کابینہ میں شمولیت اور وزیر داخلہ وقانون کا قلمدان سنبھالتے ہی یہ عہد کیاکہ سندھ کے علاقوں سے ڈاکو راج کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی اور یہ سچ ثابت ہوا وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے امن وامان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرکے سندھ کے ڈاکوراج والے اضلاع میں اچھے پولیس آفیسر تعینات کرکے ڈاکووں کے خلاف پولیس ورینجرز کا سخت آپریشن شروع کردیا اور یہ آپریشن آج 20 ویں روز میں داخل ہوچکاہے اور اس آپریشن کو وزیر داخلہ خود مانیٹر کررہے ہیں اور اس آپریشن کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ڈاکو انڈسٹری کہلانے والے علاقوں کشمور کندھکوٹ میں پولیس ورینجرز نے مشترکہ کاروائیوں میں ڈاکوؤں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے ڈاکوؤں کی آماجگاہیں انکے خفیہ ٹھکانے نزر آتش کردئیے ہیں اور متعدد ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچایاگیاہے اور دیگر ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے۔ کچے کے علاقوں میں پولیس ورینجرز کے سخت آپریشن پر اندرون سندھ کے عوام نے کافی حد تک سکون کا سانس لیاہے اور یہ کریڈٹ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کو جاتاہے.
تحریر شکیل آرائیں نوشہروفیروز