اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے سربراہان مملکت و حکومت،یورپی یونین،ترقی کے شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کو کامیاب بنانے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سب کے درمیان اپنی شاندار قیادت کا مظاہرہ کیاہے۔
پاکستان کے عوام ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ روز دیکھا کہ انسانیت کو المیہ سے نکالنے کیلئے کس طرح اقوام یکجہتی کے اظہار کے لئے اکھٹی ہوکر ون ون شراکت داری کانمونہ پیش کرسکتی ہیں،میں جنیوا میں اظہارہمدردی دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مل کر ہم زندگی اور امید کی تعمیر نو کریں گے۔