بھکر(ای پی آئی)ٹریفک پولیس بھکرکی جانب سے ٹریفک حادثات اور پتنگ بازی کے حوالے سے طلباء کو آگاہی لیکچر دینے کا سلسلہ جاری ،ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیم کا پرائمری سکول کا وزٹ طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کےویژن،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ اورڈی پی اوبھکرجناب عبدااللہ لک کےاحکامات کی روشنی میں اورڈی ایس پی ٹریفک کی زیرنگرانی،ٹریفک پولیس بھکرکی آگاہی مہم جاری۔

اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈن تنویراحمدنےگورنمنٹ پرائمری سکول 45 ٹی ڈی اےکاوزٹ کیااورسکول انتظامیہ اورطلباءکوآگاہی لیکچردیااورکہاکہ پتنگ بازی ایک جان لیواخونی کھیل اورقابل سزاجرم ھےطلباءاس سےاجتناب کریں حکومت پنجاب کی طرف سےاس پرمکمل پابندی عائدھے۔

طلباءکوروڈسیفٹی اورٹریفک کےاصولوں سےآگاہی دیتےہوئےکہاگیاکہ وہ ون وےکی خلاف ورزی،اوورسپیڈاوراورغلط پارکنگ سےاجتناب کریں۔طلباء،معززاساتذہ کرام اورتمام شہری دوران سفرھیلمیٹ کااستعمال کریں اوردھاتی ڈورسےبچنےکےلیئےسیفٹی وائرکااستعمال کریں۔

سکول انتظامیہ اورطلباءنےعہدکیاکہ وہ ان باتوں پرعمل کریں گےاوراس آگاھی مہم میں پولیس کاساتھ دیں گے