نوابشاہ( ای پی آئی) نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے گاٶں ہاشم راہو سے آٹھ ماہ قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی ثناء راہو کی بازیابی کے لیے ورثاء کی جانب سے چھ روز سے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری لڑکی کو پولیس فوری طور پر بازیاب کروائے ورثاء کا مطالبہ ہماری لڑکی کو گھوٹکی کے سردار نے اغواء کروایا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے.

بھوک ہڑتالی کیمپ تھانہ قاضی احمد کے گیٹ کے سامنے قائم کیا گیا ہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں لڑکی کی ورثاء خواتین مرد اور بچے چھ روز سے سراپا احتجاج ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ چھ روز سے قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھا کر لڑکی کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی آٹھ ماہ قبل ہمارے گاٶں ہاشم راہو سے کار سوار لڑکی ثناء راہو کو اغواء کر کے لے گئے تھے جس کا مقدمہ قاضی احمد تھانہ پر دو ملزمان کے خلاف درج ہے لیکن پولیس نا ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے اور نہ ہی لڑکی کو بازیاب کرواسکی ہے.

مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نواب شاہ اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی ثناء راہو کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے دوسری صورت میں بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا.