1
پی ٹی آئی کا ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان، ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری پر مخالفت سے باقاعدہ آگاہ کیاجائےگا۔پی ٹی آئی 70 فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، اس پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعت کے ساتھیوں نے علامتی مارچ کیا ہے، نیب نے بشریٰ بی بی کو جھوٹے کیسز میں پھر گرفتار کیا، چیف جسٹس سے گزارش ہے ایڈہاک ججز ہمارے کیسز نہ سنیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقصد ہے ہم خیال ججز اپنے ساتھ لگائیں جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔
2
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع،سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایاگیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری غیر قانونی ہے ، رہا کرنے کے احکامات کئے جائیں اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کیلئے جعلی مقدمات میں بغیرجواز گرفتار کیا گیا، سیاسی مخالف وفاقی اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں۔درخواست کے متن کے مطابق سیاسی مخالفین نیب کو مسلسل سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اعلیٰ عدالتیں اپنے فیصلوں میں زور دے چکی ہیں کہ محض مقدمہ درج ہونے پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہاکہ صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے۔
3
مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران کا ذاتی طورپرعدالت جانے کا فیصلہ،اس سے قبل ان ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف لینے کے بعد سپریم کورٹ نے معطل کردیا تھا۔ اب یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران موقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور ان اراکین کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی پارٹیوں نے دیا۔
4
گوہراعجاز نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔تمام 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، قوم کو بتایا جائے کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی، آئی پی پیز کو ادا کی کیپسٹی پیمنٹس کا ریکارڈ بھی پبلک کیاجائے، آئی پی پیز کی پیداواری لاگت کا ڈیٹا عوام کے سامنے رکھا جائے۔آئی پی پیز میں سے 52 فیصد پلانٹس سرکاری ملکیت میں ہیں، سرکاری آئی پی پیز 50 فیصد سے کم بجلی پیدا کر رہی ہیں، اس بدانتظامی کی سو فیصد قیمت صارفین بلوں میں ادا کرتے ہیں، باقی 48 فیصد آئی پی پیز 40 خاندانوں کی ملکیت ہیں۔باقی آئی پی پیز 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں، آئی پی پیز 21 سو ارب سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس وصول کر رہیں، صارفین سے فی یونٹ 24 روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں چارج کئے جارہے ہیں۔ وزیر توانائی براہ کرم 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کردیں، ان آئی پی پیز نے کتنی بجلی پیدا کی کتنے روپے فی یونٹ اور کتنی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ آئی ہے، بطور صارف ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ ہم سے کتنے پیسے لئے جاتے ہیں۔سابق نگران وفاقی وزیر تجارت
5
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آگیا۔عدالت میں دیئے گئے بیان کے مطابق بطور پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اگست 2018 سے اپریل تک 22 تک خدمات سر انجام دیں، شہزاد اکبر ایک دستخط شدہ نوٹ لے کر میرے پاس آئے، اس نوٹ پر شہزاد اکبر کے اپنے دستخط موجود تھے ،نوٹ پر کابینہ سے منظوری لینے کا لکھا تھا۔متن میں بتایا گیا کہ شہزاد اکبر نے کہا کہ اس خفیہ ڈیڈ کو کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے، شہزاد اکبر کی اس بات پر فائل سیکرٹری کابینہ کو بھجوا دی تاکہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔اعظم خان نے بیان میں کہا کہ میں نے وہ فائل سیکرٹری کابینہ کے حوالے کر دی ، میں نے کابینہ میٹنگ میں ’ان کیمرہ اجلاس‘ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔
6
صنم جاوید کی رہائی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات،عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے۔پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جہدوجہد جاری رکھوں گی، لیڈر شپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکر گزار ہوں۔صنم جاوید
7
پاکستان بار کونسل نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی حمایت کر دی۔اعلامیہ کے مطابق ممبران پاکستان بار کونسل نے ہی عارضی ججز کی درخواست کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نے گزارش کو مانتے ہوئے ایڈہاک ججز کیلئے کمیشن کا اجلاس بلایا۔آئینی ترمیم سے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے، الگ آئینی عدالت آئینی و سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرے، الگ آئینی عدالت سے سپریم کورٹ کے ججز کا قیمتی وقت بچے گا۔سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے باعث عام سائلین کے کیسز التوا کا شکار ہیں، پاکستان بار کونسل نے الگ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی کر دیا۔
8
کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کےتحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ،کابینہ ڈویژن نے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی، توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔
9
سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کر دی۔سندھ ہائیکورٹ بار کے مطابق ایڈہاک ججز کیلئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہیں، ایڈہاک ججز کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، مقدموں کا التواء ختم کرنا ہے تو مستقل ججز تعینات کئے جائیں۔سندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ نوٹیفکیشن واپس لے کر ہائیکورٹ کے سینئر ججز کو ایلیویٹ کیا جائے۔
10
علی امین گنڈا پور کی سی آر بی سی مین کنال کو صوبائی حکومت کو دینے بارے تجاویز تیار کرنیکی ہدایت،وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے سی آر بی سی کو سیلابوں سے محفوظ بنانے کے لئے پروٹیکشن ورک کا ٹینڈر جلد از جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سی آر بی سی کو سیلابوں سے محفوظ بنانے کے لیے پروٹیکشن ورک ضروری ہے، صوبائی حکومت پروٹیکشن ورک کے لئے 62 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے، وزیراعلیٰ نے سی آر بی سی مین کینال کی بحالی اور بھل صفائی کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔ہ جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے، اس مقصد کے لئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔
11
شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ شہباز گل کے مطابق اس کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کے حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے، ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے۔وکیل درخواست گزار نے مزید بتایا کہ شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد دائر کرنے کی ہدایت کی، جسٹس امجد رفیق نے غلام یاسین کی درخواست پر سماعت کی۔
12
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لئے پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور گورنر پنجاب کو اپنے مسائل کے حوالے آگاہ کیا، گورنر پنجاب نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ عوام کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوامی مشکلات کا احساس ہے، جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔
13
ایم این اے جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج،پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس سنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی، ان کے بھتیجے اور ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔مقدمے کے متن کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔
14
جسٹس (ر) مقبول باقر کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت،اپنے پیغام میں جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ میں مصروفیت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ کا حصہ نہیں بن رہا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نیک نیتی سے یہ کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان کا یہ اقدام 100 فیصد آئینی اور قانونی ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ جب چیف جسٹس بنے تھے تو انہوں نے مجھ سے اس بارے میں بات کی تھی، چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے سپریم کورٹ کا بہت وقت ضائع ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، اس التوا کو ختم کرنے کے لیےایڈہاک ججز کی تقرری کی جا رہی ہے، جسٹس طارق مسعود کھوسہ ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل انتہائی قابل اور ایماندار ججز ہیں۔
15
پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کرکٹ بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے، سالانہ جنرل میٹنگ میں شامل ارکان کو پی سی بی کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ میٹنگ میں پی سی بی کے مالی سال 24-2023 پر تفصیلی گفتگو ہوگی، سال2023 میں کیے جانیوالے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی ارکان کو بریفنگ دی جائے گی۔بورڈ ذرائع
16
پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغاز،پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں کل ڈارون میں مقدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں ہی کھیلا جائے گا، صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، کھلاڑیوں کو جیسن گلیسپی کی موجودگی سے بہت فائدہ ہوگا۔پاکستان شاہینز کی 3 سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے، اس سے قبل اس نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔
17
تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کار سوار شوٹرز نے سڑک کنارے کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے دو حقیقی بھائی موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مظہر اور ذیشان شامل ہیں۔ ملزمان عدالت میں پیشی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ مخالفین فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
18
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2470ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
19
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات ریلوے پر بھی پڑنے لگے، کرایوں میں اضافہ،محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے، میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے ہیں۔محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا، نئے کرایہ نامے کا اطلاق 19 جولائی بروز جمعہ سے ہوگا۔