1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 684 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 839 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 126 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 854 ارب روپے ہے۔
2
جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد سپردخاک،جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد آج صبح انتقال کرگئے تھے۔پروفیسر زکریا ساجد کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کے مسجد ابراہیم میں اداکی گئی۔پروفیسر زکریا ساجد کی عمر 96 برس تھی، وہ شعبہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے 30 جون 1988کو ریٹائر ہوئے۔
3
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری چیلنج کردی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔ ؎درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے لہٰذا گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ دونوں کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے جب کہ حکومتی اداروں کو عدالتی احکامات کے بغیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکا جائے۔
4
: ملک کی ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری رپورٹ کے اجراء کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں ہوئی جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار ہے جبکہ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار اور سندھ کی 5 کروڑ 57 لاکھ ہے۔ملک کے صوبائی دارالحکومتوں میں زیادہ آبادی ہے، کراچی کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 30 لاکھ، پشاور کی آبادی 47 لاکھ اور کوئٹہ کی آبادی 25 لاکھ ہو گئی ہے۔ فیصل آباد کی آبادی 36 لاکھ 90 ہزار، راولپنڈی کی آبادی 33 لاکھ، ملتان کی آبادی 26 لاکھ ہے جبکہ مردان کی 27 لاکھ، سوات کی 26 لاکھ، صوابی کی آبادی 18 لاکھ اور چارسدہ کی آبادی 18 لاکھ ہے۔حیدرآباد کی آبادی 19 لاکھ جبکہ سکھر اور لاڑکانہ کی آبادی 5 لاکھ ہے، بلوچستان کے شہر کیچ کی آبادی 10 لاکھ، خضدار کی آبادی 9 لاکھ، پشین کی 8 لاکھ اور لسبیلہ کی 6 لاکھ ہے۔چیف شماریات نعیم الظفر
5
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور،اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ 9 اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلپید کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ کینسیٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے وجود اور اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرے کےطور پر رہے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد سے اسرائیلی اور عرب ممالک میں امن کے لیے سفارتی کوششوں کا دھچکا لگا ہے۔
6
ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم کئی روز سے خراب، طلبہ پریشان،ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سیکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔اس حوالےسے ایچ ای سی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائےگی۔