1
کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ,میڈیا پر خبر آنے کے بعد شدید عوامی رد عمل کے نتیجے میں خوارجی ٹولے نے خفیہ کال کو اے آئی جنریٹڈ قرار دے کر راہ فرار کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فرانزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔نور ولی محسود کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہ راست دہشتگردی کروانے پر افغان عبوری حکومت سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔سکیورٹی ذرائع , افغان عبوری حکومت خوارجی ٹولے کی دہشت گردانہ سرگرمیاں روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا۔ افغان طالبان سے دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی اور سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنےکا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
2
وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی.نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔آرمی چیف اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اجلاسوں میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کمیٹی کے چیئرمین، خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی، آئی ٹی کے وزرا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
3
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پیپلز لبریشن آرمی کے 97 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جنرل ساحر شمشاد نے اپنے خطاب میں چینی عوام، سویلینز، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینکس کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قوت بننے میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک چین قریبی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور انہیں مزید گہرا اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
4
اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے دوران درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیجانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔عدالت نے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔
5
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری کی ضمانت خارج کردی ۔راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی ۔
6
کے پی حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان, وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔کمیشن شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگا، کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوجائےگی، رپورٹ کو پبلک کیا جائےگا اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
7
جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اتر گیا۔جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اترنے پر بوگی میں سوار مسافروں نے خوف کے باعث چھلانگیں لگا دیں۔چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی نمبر 7 میں تکنیکی خرابی پیش آئی،
8
موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج طلب,مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سینئر قیادت کو لاہور طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن لیگل ٹیم پارٹی صدر کو اجلاس میں موجودہ قانونی صورتحال پر بریفگ دے گی، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے مشاورت کی جائے گی ،
9
چیئرمین پی اے سی کا انتخاب، حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار,سنی اتحاد کونسل نے حکومتی مطالبے کے باوجود چیئرمین پی اے سی کے لیے چار ناموں پر مشتمل پینل حکومت کو نہ بھجوایا جبکہ حکومت نے ایک بار پھر سنی اتحاد کونسل کو چار نام دینے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے بضد ہے جبکہ حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ کر چیئرمین پی اے سی کے لیے چار نام مانگے تھے تاہم حکومت چیئرمین پی اے سی کا منصب سنی اتحاد کونسل کو دینے کے فیصلہ پر قائم ہے۔پی ٹی آئی کو یہ منصب چاہیے تو چار نام فراہم کرنا ہوں گے، چار نام فراہم کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ خط لکھوں گا۔حکومتی چیف وہپ طارق فضل چودھری
10
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر,تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔
11
وفاقی وزارت تعلیم کا اسلام آباد کے سکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ, اگلے دو ماہ میں اسلام آباد کے 100 پرائمری سکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے، 100 سکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے، اس منصوبے کا مقصد بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے اور شہر کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے، منصوبہ نہ صرف بجلی کی لاگت کو کم کرے گا بلکہ ہمارے سکولوں کے لیے توانائی کا ایک صاف اور پائیدار ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔
12
پیپلز پارٹی کے وفد نے ن لیگ کیساتھ میٹنگ میں مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر ایاز صادق، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل شامل تھے، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے شرکا کو مختلف قانونی پہلوؤں بارے آگاہی دی گئی،
13
پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں کی فہرست تیاربانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائے گی، تحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سعدیہ ایوب، روبینہ خان اور عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کے لئے زیرغور ہیں، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام بھی زیرغور ہے۔روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے زیر غور ہے، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں زرتاج گل، کنول شوزب اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔
14
گلوبل ٹی 20 لیگ: بابر، رضوان اور شاہین کو این او سی نہ جاری کرنے کا فیصلہ,پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل ٹی 20 کیلئے پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت، کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
15
ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کا اعلان,ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ہاردیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش کو پیرنٹ کے طور پر کریں گے۔
16
کینیڈا کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی. 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔جینی کیرینیاں کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے 1990 میں فوج میں شمولیت اختیار کی ، جینی کیرینیاں نے فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کی۔
17
حکومت بجلی کے مزید پیداواری منصوبے لگانے سے پیچھے ہٹنے لگی.زیر تعمیر پن بجلی منصوبے پہلی ترجیح قرار دے دیئے گئے جبکہ بجلی کا نیا ترسیلی نظام بچھانا اور خرابیاں دور کرنا دوسری ترجیح قرار دیا گیاہے۔زیر تعمیر پن بجلی منصوبوں کے علاوہ تھرمل ذرائع سے کوئی نیا منصوبہ نہیں لگے گا، حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداواری صلاحیت توسیعی منصوبے پر عملدرآمد روکنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ زیر تعمیر پن بجلی منصوبوں سے مستقبل میں بجلی کی طلب پوری ہو جائے گی، حکومت نے 2031 تک مزید 17 ہزار میگاواٹ سے زائد نئے منصوبوں کا پلان بنایا تھا، حکومت نے 2031 تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 68 ہزار میگاواٹ سے زائد کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
18
ٹول ٹیکس میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان,ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔ہائی ویز پر بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کو روکا جائے۔گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ