1
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تردید کی.سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران اور اپنے فیصلے میں کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے 13 جنوری 2024 کے (پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے سے متعلق) فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مذکورہ امیدواروں کو غلطی سے آزاد امیدوار قرار دیا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دو روز تک غور و خوص کے بعد پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا۔جس کیخلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اپ ہولڈ (برقرار) کیا گیا۔ چونکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے جس کے منطقی نتائج میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بلّے کا نشان واپس لیا (وتھ ڈرا) گیا، لہٰذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے پیرا نمبر 7 اور 8 کا حوالہ دیے بغیر اپنی پریس ریلیز میں اپنا موقف واضح کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل میں آئی، سنی اتحاد کونسل کی یہ اپیل مسترد کر دی گئی۔
2
گجرات سے گرفتار اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی سے دوران تفتیش اہم پیشرفت, امین الحق افغان شہری ہے، اس کے پاس موجود شناختی کارڈ کی کاپی پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے جبکہ پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا پر الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔ امین الحق نے تفتیشی حکام کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی تھی۔انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس دہشتگرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دہشتگرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ دہشتگرد پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا،اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔
3
بنوں واقعہ: پختونخوا حکومت کا تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان, وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کوپبلک کیاجائےگا اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
4
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرشکایت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان کے اقدامات سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
5
ن لیگ سے مشاورتی اجلاس، پی پی کا پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی سطح پر زیر غور لانے پر اتفاق, مؤقف اپنایا کہ پارٹی مشاورت کے بعد پابندی کا فیصلہ پارلیمان اور کابینہ میں زیر غور لایا جائے۔ایوان صدر میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، مخصوص نشستوں اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد لیا، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومت فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا جبکہ پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
6
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ,ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 76 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 5 کے نرخ کم ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگی ہو کر فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے ، پیٹرول فی لیٹر 10 روپے، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے اور لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا۔دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔پیاز،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔
7
حکومتی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ,یہ یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا جو وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا، اس تھنک ٹینک میں ایم پی ون اسکیل میں پانچ اور ایم پی ٹو اسکیل میں سات ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔ماہرین کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی گئی تھیں، رسپانس میں چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا تاہم شارٹلسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا یا جا ئے گا۔