1
وزیر اعلیٰ کے پی نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے چلے گا۔ بس سروس کی وجہ سے بی آر ٹی پر رش کم ہوگا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی
2
معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی کا کہنا ہے ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی۔ زندگی کے ہر شعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنا لیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ملک کو کتنے وسائل عطا فر مائے ہیں، کون سی قدرتی دولت ہمارے پاس موجود نہیں؟ ہم آج تک جھیل سیف الملوک کے راستے کو پکا نہیں کر سکے، انگریز ریلوے کی جو لائن ڈال گئے تھے، اس کے بعد کوئی لائن نہیں ڈالی گئی۔ا سوال یہ ہے کہ غلطی کہاں ہوئی، جڑ کہاں ہے؟ ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں، اسی کے نتیجے میں آج ہمارا بچہ بچہ قرض دار ہے، ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے، ان حالات میں سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا مجھے مشکل لگتا ہے، دنیا میں انقلاب صرف حکومت کے ذریعے نہیں آتے، عوام کے ذریعے آتے ہیں۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب
3
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری کو مسترد کرنیکا مطالبہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وقت دیکھا جائے تو تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوری بعد ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز سامنے آئی۔خط کے متن کے مطابق ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کے اقدام کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حتمی اسٹیک ہولڈر ہیں۔
4
حکومتی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ،یہ یونٹ ایک تھنک ٹینک کا کام کرے گا جو وزارتوں کی پا لیسیوں کا تجزیہ کر کے اپنی ماہرانہ رائے دے گا، اس تھنک ٹینک میں ایم پی ون اسکیل میں پانچ اور ایم پی ٹو اسکیل میں سات ماہرین کی تقرری کی جا ئے گی۔ماہرین کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی گئی تھیں، رسپانس میں چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا تاہم شارٹلسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلا یا جا ئے گا۔
5
پاکستان فٹبال لیگ کے پلیئر محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ،قومی لیفٹ بیک محمد فضل نے سربیئن سپر لیگا کلب آئی ایم ٹی بیلگریڈ سے معاہدہ کرلیا۔محمد فضل کا سوئیڈش تھرڈ ڈویژن کلب نورڈک یونائیٹڈ سے آئی ایم ٹی ٹرانسفر مکمل ہوگیا۔
6
غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق، غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اسرائیلی فورسز نے اپنےفوجیوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین لگانا شروع کردی۔ دوسری جانب آکسفام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے مہلک صحت کی تباہی پیدا ہو رہی ہے۔
7
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار پلیئر ملیکہ نور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاملیکہ نور نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھیں اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اس لیے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔ ملیکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے 25 میچز کھیلے۔