1
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن خوشحال پنجاب، روشن پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب ہے۔ تنقید کرنے والے مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی،خیالی پلاؤ اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا، مریم نواز کی حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو 11 سال سے سونامی، تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر جھانسے دیئے جا رہے ہیں، تعلیم،صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار تحریک انصاف کی کبھی ترجیح نہیں رہی، پاکستان میں 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لیے سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
2
خیبر پختونخوا میں سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ، خیبرپختونخوا ہاؤس میں ملازمین کیلئے یومیہ کرایہ2200 سے بڑھا کر 4400 روپے کردیا گیا جبکہ کے پی ہاؤس میں وفاقی وزراء، سینیٹرز، مشیروں، ایم این ایز کو یومیہ 5800 روپے ادا کرنا ہونگے۔ شاہی مہمان خانے میں عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا جبکہ خیبرپختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق کے پی ہاؤس میں اس سے قبل وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے کرایہ3700 روپے تھا، شاہی مہمان خانہ پشاور کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے جبکہ شاہی مہمان خانے میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے ہو گیا۔
3
41آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی،وابستگی سرٹیفکیٹ کے موازنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس اور کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، ایک رکن اسمبلی کی جانب سے دو حلف ناموں پر بھی ابہام موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں کہ آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت سکروٹنی کی جائے، آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط ، بیان حلفی اور دستخط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جن آزاد ارکان کے دستخط مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ان کا وابستگی فارم قبول نہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی فارم منگوا لیے ہیں ، سکروٹنی ٹیم آزاد ارکان کے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی پر دستخط سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔
4
اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے دوران درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیجانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔عدالت نے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔
5
وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس،جواب طلب،جسٹس عابد عزیز شیخ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کو درخواست کی کاپی فراہم کردی گئی ہے، سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہوں۔
6
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے جدید آئی ٹی پارک کی تعمیر سے پورا ملک مستفید ہوگا۔ پہلے آئی ٹی پارک کی تعمیر سے پورا ملک مستفید ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو ہنر کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کا نظام متعارف کرایا،پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذات خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کروں گا۔ آئی ٹی پارک پر تعمیر کی لاگت پر 25 ارب روپے خرچ ہوں گے، آئی ٹی پارک کی تعمیر کی70فیصد لاگت جنوبی کوریا کی حکومت دے گی، آئی ٹی پارک جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا، 8فروری کے الیکشن کے بعد حکومت نے آئی ٹی پارک کے منصوبے کے متعلق میٹنگ کی، آئی پارک منصوبے خطے میں رول ماڈل ہوگا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے موقع پر گفتگو
7
بجلی کی کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ اور فروخت میں کمی،مالی سال 2024 میں کیپسٹی پیمنٹس 17 روپے ایک پیسہ فی یونٹ تھی جبکہ مالی سال 2025 میں کیپسٹی پیمنٹس 18 روپے 39 پیسے فی یونٹ ہوگی۔گزشتہ مالی سال میں 110 ارب یونٹس بجلی فروخت ہوئی جبکہ موجودہ مالی سال میں 106 ارب یونٹس بجلی فروخت ہوگی، یوز آف سسٹم چارجز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سال 2024 میں سسٹم استعمال کرنے پر چارجز ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ تھے جبکہ سال 2025 میں سسٹم استعمال کرنے پر چارجز ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔