کشمور(ای پی آئی )کشمور کے نواحی گاؤں قاضی اللہ رکھیو کلوڑ میں کلوڑ برادری کے دو قریبی رشتہ داروں میں گٹر کا پانی چھوڑنے پر خونی تصادم ہو گیا۔ تصادم کے نتیجے میں نوجوان عیدن کلوڑ گولیاں لگنے سے قتل ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کیلئے تحصیل ہسپتال کشمور پہنچائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے ورثا نے لاش رکھ کر احتجاج کیا اس موقع پر مقتول کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف فریق میرے شوہر کو مارنا چاہتے تھے گٹر کا پانی تو ایک بہانہ ہے کیونکہ معشوق کلوڑ میرے مقتول شوہر کو کچھ روز سے قتل کرنے کی دھمکیاؔں دے رہا تھا۔ مقتول کی ماں کا کہنا تھا کہ ظالموں نے پہلے بھی ہمارا ایک بندہ قتل کیا تھا آج میری دنیا اجاڑ دی گئی۔

اس موقع پر مقتول کے بھائی محمد شعبان کلوڑ کا کہنا تھا کہ پولیس کی سستی کی وجہ میرا بھائی قتل ہوا ہے اگر پولیس بروقت کاروائی کرتی تو میرا بھا قتل نہہں ہوتا۔ میں گذشتہ شب سے اپنی بیوی کے ساتھ شکایت لیکر تھانے پہنچا لیکن پولیس نے حسب روایت اپنی سستی و کاہلی کا مظاہرا کیا۔ آج صبح پھر میں فریاد لیکر تھانے پہنچا لیکن پھر بھی ڈیوٹی پر معمور انچارج اور انچارج ایس ایچھ او بادل جکھرانی نے ٹال مٹول سے کام لیا نتیجا یہ نکلا کہ میرے بھائی کو اکیلا پا کر مخالفین نے حملا کر کے قتل کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود ایک پولیس والا ہوں قاتل اپنے گھر مہں بیٹھے ہوئے ہیں جب کے پولیس ان سے بھاری رقم لیکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقتول کے ورثا نے آئی جی سندہ ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتے دار اور پڑوسی ہیں۔