اسلام آباد (ای پی آئی) قومی اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی.

ٹریول سروسز کے بڑے گروپ نے ارشد ندیم کیلئے بمعہ اہل وعیال فری گولڈن عمرہ پیکج کا اعلان کردیا

ٹریول گروپ کے سربراہان مشتاق احمد اور وقار مدینہ نے کہاہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر ہماری جان بھی حاضر ہے۔