حیدرآباد( ای پی آئی نیوز) حیدرآباد کے علاقہ نسیم نگر تھانے فیز 3 کی حدود سے کینیڈین نژاد پاکستانی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا داؤد رند ولد مصری خان ایک ماہ قبل اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان آیا تھا۔ حیدرآباد میں لواحقین نے کینیڈین ایمبیسی سے رابطہ کرکے اغوا کے شک کا انکشاف کیا تو اعلیٰ پولیس افسران میں ہلچل مچ گئی۔

حیدر آباد سے ہمارے نوجوان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ورثاء نے نسیم نگر تھانے میں اغوا کی درخواست دی ہے۔