پڈعیدن (ای پی آئی) صوبہ سندھ کے شہر پڈعیدن میں کارو کاری کے الزام میں پیش امام سمیت دو افراد کوقتل کردیا گیا،

پڈعیدن کے قریب کچے کے علاقے دین خلیفو میں مسجد کا پیش امام 25 سالہ حافظ مشتاق اور شادی شدہ خاتون 28 سالہ مسمات نصرت کلہوڑو گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمال دیرو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر کمال دیرو منتقل کیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیں

مقتول حافظ مشتاق سیال کے بھائی امتیاز سیال نے کارو کاری کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گائوں کے وڈیرے نے میرے بھائی کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کرایا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے