کشمور (ای پی آئی) کشمور اور اس کے گرد و نواح میں جمعے سے جاری کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا۔ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی حسب روایت بجلی غائب ہو گئی۔ بارش کے باعث باز نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے کئی کچے مکان زمین بوس ہو گئے۔
دوسری جانب بارش نے ٹاؤن عملے کی دوڑیں لگا دیں شہر کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ شہر کے اہم گذر گاہوں محلوں بازاروں اور سڑکوں سے بارش کا پانی نکالا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں کشمور ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر جواہر لعل رامانی کا کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے صفائی ستھرائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم پھر بھی ٹاؤن کا عملہ فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئی عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا میری ڈیوٹی میں شامل ہے کیونکہ یہ میرا شہر ہے اور ساری عوام میری اپنی ہے اس لیئے میرا فرض ہے کہ اپنے لے کے ساتھ اپنی عوام کی خدمت کروں۔ جب تک بارش ہوتی رہے گی ٹاؤن کا عملہ یوں شہر کو صاف رکھنے میں مصروف عمل رہے گا۔