کراچی (ای پی آئی) وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی کے ساتھ گورنر سندھ کی تبدیلی کے وعدے سے یوٹرن ،کامران ٹیسوری تاحال گورنر کے عہدے پر برجمان ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے گورنر سندھ تبدیلی کے ارمان پر پانی پھیر دیا، پی پی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی زبان سے پھر گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری کی یقین دہانی کرائی تھی اور تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔ پی پی قیادت کا کامران ٹیسوری کی تبدیلی کیلئے حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا تھا، جس میں پی پی سندھ کو کامران ٹیسوری کی جلد تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ سے گورنر کی تبدیلی کی یقین دہانی پر میڈیا کو خبر لیک کی گئی، سندھ حکومت کے کامران ٹیسوری سے اچھے ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت کامران ٹیسوری کے اوور ایکٹیو ہونے سے نالاں ہے ، وہ متعدد بار سندھ حکومت کی ڈانٹ کی وجہ بنے ہیں، وہ کراچی میں سندھ حکومت سے زیادہ ایکٹیو ہیں۔
ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری صوبائی حکومت کے مقابلے زیادہ پروجیکشن لیتے ہیں اور محدود صوابدیدی فنڈز کے باوجود گورنر سندھ متحرک نظر آتے ہیں، پی پی قیادت گورنر سندھ کی وجہ سے پارٹی پر اظہار برہمی کر چکی ہے۔


