گھوٹکی( ای پی آئی) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی کمسن بچی مبینہ مقابلے کے بعد گھوٹکی سے بازیاب کالی گئی.

بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے دو اغوا کاروں سعید اور اکرم گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ،اغوا کاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اورپنجاب کے ضلع رحیم یارخان سے ہے،بچی کے اغوا کے لئے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا.

سرجانی ٹاون پولیس اسٹیشن میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا.