پنوں عاقل(ای پی آئی) صوبہ سندھ کےشہر پنوں عاقل کے قریب سکھر ملتان موٹروے پر ٹریفک حادثہ ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

پنوں عاقل کے قریب سکھر ملتان موٹروے پر دادلوءِ کے قریب تیز رفتار کار اور مزدہ میں تصادم:تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ، ایک خاتون زخمی ہوگئی کار سکھر سے ملتان پنجاب کی طرف جا رہی تھی جس کو علاقہ دادلو کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ایک خاتون سمیت چار افراد کی نعشوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رحیم یار خان سے بتائی جاتی ہے کار سوار غلام یاسین ولد الھ وسایو اور بیٹا اختر ولد غلام یاسین، زیور خاتون زوجہ نوید حسین اور بیٹا طاھر علی ولد نوید حسین فوت ہوگئے جبکہ بیٹی سونیا دختر نوید حسین زخمی ہوگئی.

جاں بحق تمام افراد کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، جو سکھر سے پنجاب واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جاں بحق افراد کی نعشوں کو لینے کے لئے ورثا پنوں عاقل تعلقہ اسپتال پہنچ گئے نعشوں کو لےکر رحیمار خان روانہ ہوگئے.