میرپورماتھیلو (ای پی آئی) میرپورماتھیلو پولیس تھانہ بیلو میرپور نے قومی شاہراہ پر کاروائی کر کے بھاری مقدار میں گٹاہ اور پان پراگ برآمد کر لیا .

حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا ، ڈی ایس پی میرپورماتھیلو عبدالقادر سومرو نے بتایاکہ پان پراگ اور گٹکہ ، سپاری کے 636 تھیلے برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے کروڑوں روپے کی مالیت کا نشہ آور سامان برآمد کیا ہے ، ڈی ایس پی میرپورماتھیلو عبدالقادر سومرو نے بتایاکہ چھاپہ مار کاروائی میں سپاری، چونہ، نیل اور دیگر سامان بھی شامل ہے ٹرک کوئٹہ سے پنجاب جا رہی تھی

ان کا کہنا تھاکہ ٹرک میں کوئلہ لوڈ تھا جبکہ منشیات کا سامان خفیہ خانوں میں چھپایا گیا ،بخت محمد پٹھان ، عزت اللہ پٹھان اور نذر محمد سمیت ساکن چمن کو لاکپ کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔