گھوٹکی( ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو سے ملحقہ علاقہ رونتی کچے میں ایک اور صحافی قتل کردیا گیا.

رونتی کے علاقے میں مسلح افراد کا ٹارگٹڈ حملہ رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کا مقامی رپورٹر بچل گھنیو کو قتل کردیا گیا.

اہل علاقہ کے مطابق صحافی کو ڈاکوؤں نے قتل کیا ہے جبکہ پولیس کا کہناہےکہ تحقیقات کررہے ہیں ممکن ہے ذاتی رنجش یا دشمنی کا مسئلہ ہو.

پولیس کاکہناہےکہ مسلح افراد فرار ہوگئے لاش اوباڑو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ بتایاجاتاہےکہ صحافی اپنی زمینوں پر گیاتھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا.

صحافی بچل گھنیو کے قتل کے خلاف ورثا نے میرپور ماتھیلو میں ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے گھوٹکی میں صحافی بچل گھنیو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچل گھنیو کا قتل آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا صحافی کے قتل میں ملوث افرادکو جلد قانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مئی میں گھوٹکی میں صحافی نصراللہ گڈانی کو قتل کردیا گیا تھا..