گمبٹ( ای پی آئی)گمبٹ موبائل مارکیٹ میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی گمبٹ کے موبائل شاپ سے ڈیڑھ کروڑ کی مالیت کے چور موبائل فون لے اڑے ۔دو چوکیدار شاپ پر بہی موجود تھے چوکیدارون کا کہنا ہے کے ہمیں ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بنایا گیا تھا.

سی سی ٹی وی فوٹیج ای پی آئی نیوز نے و صول کر لیے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کے چار چور موبائل فون چوری کر رہے ہیں دکاندار کا ڈی آئی جی سکر ایس ایس پی خیرپور سے چوری ریکور کروانے کا مطالبہ کیا ہے

ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی اور ڈی ایس پی گمبٹ اور ایس ایچ او گمبٹ سے میٹنگ کی۔

ایس ایس پی خیرپور سرفراز میمن کا کہنا تھا کہ دکان سے ہونے والے مجرمانہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں۔ واقعہ ٹارگیٹڈ لگتا ہے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور آئی ٹی ٹیم بھی کام کر رہی ہے۔ بھٹائی چوک پر تعینات چوکیداروں سے بھی معاملے کی چھان بین کریں گے، امید ہے کہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔

ایس ایس پی خیرپورنے کہاکہ پولیس واردات پر کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد سے جلد چوری شدہ مال اور رقم رکور ہو جائے گی.