کشمور( حاکم نصیرانی) کشمور تھانہ کی حدود گاؤں خیر محمد چانڈیو میں چانڈیہ برادری کے قریبی رشتیداروں میں دیرینہ دشمنی کی آگ پھر سے بھڑک اٹھی۔ مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو تحصیل ہسپتال کشمور منتقل کیا گیا۔بعدازاں زخمی کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا.

ورثا کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہم کے صلح کی بڑی کوشش کی لیکن مخالفین نے ہماری ایک بھی نہیں مانی اور نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے ہمارے معزز کمال خان کو قتل کر دیا اور نوجوان گلشیر چانڈیہ کو زخمی کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مقتول کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔

اے ایس پی کشمور رانا دلاور خان دھرنے والی جگہ پہنچ گئے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے دھرنا ختم کرا دیا۔ مقتول کو غسل کفن دے کر نماز جنازہ ادا کر دی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔