پڈعیدن(ای پی آئی) گھات لگائے مسلح افراد کی فائرنگ باپ بیٹا بے دردی سے قتل،واقعہ تھاروشاہ سومرپیر لنک روڈ پر پیش آیا،پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں،مقتولین کا تعلق کنڈیارو کچے علاقے سے بتایا جاتا ہے،پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا ساخسانہ لگتاہے،

تفصیلات کے مطابق جمع کی شام تھاروشاہ لنک روڈ سومر پیر کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کی شناخت بیٹا منور علی ولد مانک کلہوڑو اور باپ مانک کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے .

پولیس زرائع کے مطابق واقع پرانی دشمنی کی بناہ پر رونماء ہواہے مقتولین کنڈیارو کے کچے کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں واقع کی تفتش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش میں علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ایک ہی گھر سے باپ بیٹے کا جنازہ اٹھنے پر پورا گاوں سوگوار ہو گیا،المناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔