گھوٹکی ( ای پی آئی ) گھوٹکی میں قتل ہونے والے صحافی محمد بچل گھنیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنا نے ڈی ایس پی اباوڑو ارو ایس ایچ او عبدالشکور لاکھوں کی سربراہی میں صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ایس ایچ او عبدالشکور لاکھوں صحافی محمد بچل گھنیوں کے قاتلوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گھروں کو نظر اتش کر دیا،ڈاکوؤں کے گھروں کے باہر پانی ہونے کی وجہ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے

پولیس کا کہناہےکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا جلد شہید صحافی بچل گھنیوں قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا